Monday January 20, 2025

فلپائن میں ائیرپورٹ پر طبی امداد پہنچانے والا طیارہ تباہ ہوگیا طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

منیلا: فلپائن ایئرپورٹ پر طبی امداد پہنچانے والا طیارہ گر کرتباہ ہوگیا، جیٹ طیارے نے منیلا ایئرپورٹ سے اڑان بھری تھی کہ آگ بھڑک اٹھی، طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق فلپائنی حکومت کی طرف سے بیمارشخص کو ٹوکیو لے جانے والا چارٹرڈ طیارہ گرکر تباہ ہوگیا ہے۔ فلپائنی حکومت کے ویسٹ ونڈ جیٹ طیارے رجسٹریشن نمبرآرپی- سی 5880 نے آج اتوار کورات 8 بجے منیلا انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اڑان بھری تھی کہ آگ بھڑک اٹھی اور طیارہ وہیں گر گیا، آگ نے پورے طیارے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

بتایا جا رہا ہے کہ طیارے میں 8 افراد سوار تھے۔ ان میں ایک ڈاکٹر، نرس، پائلٹ سمیت تین عملے کے لوگ اور ایک بیمار شخص اور ایک بیمار کے ساتھ اٹنڈنٹ بھی شامل ہے۔ جیٹ طیارہ کورونا وائرس کے مریضوں کیلئے فلپائنی جزیروں میں بھی میڈیکل سپلائی کیلئے متعدد بار استعمال ہوچکا ہے، اسی طرح طیارہ جاپان، تھائی لینڈ اور تائیوان کے سفر پر کئی بار جا چکا ہے۔ طیارے کی یہ تصاویر فلپائن کے محکمہ صحت کی جانب سے جاری کی گئی ہیں۔ واضح رہے فلپائن میں جنوری میں وائرس پھیلا اور ایک وسیع پیمانے پر لوگوں کو متاثر کر چکا ہے، ابھی تک 1418 لوگ صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 71لوگ اس وائرس سے ہلاک ہوچکے ہیں۔

FOLLOW US