Tuesday November 25, 2025

اللہ تعالیٰ نے ایک جراثیم سے حالیہ دور کے بڑے بڑے فرعونوں کے گٹنے ٹکوا دئے۔کرونا عذاب سے کیسے نکلا جائے ؟ بین الاقوامی شہرت یافتہ سکالر نے پوری دنیا کو بڑے کام کا مشورہ دے دیا

لاہور (ویب ڈیسک) بین الاقوامی شہرت یافتہ سکالر نے کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احادیث کے حوالے پیش کر دیے۔ڈاکٹر کریگ کنسائن نے کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے اسلامی تعلیمات پیش کیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے حضور پاک ﷺ کی احادیث مبارکہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایک شخص اپنے اونٹ کو بغیر باندھے ایک جگہ چھوڑ کر جارہا تھا تھا۔جب اس سے پوچھا گیا کہ تم نے اپنا اونٹ کیوں نہیں باندھا تو اس کا کہنا تھا کہ مجھے اللہ پر بھروسہ ہے۔

جس پر نبی کریم ﷺ نے جواب دیا کہ پہلے اونٹ کو باندھو پھر اللہ پر بھروسہ رکھو۔انہوں نے کہا کہ کرونا سے بچاؤ کے لیے اللہ پر بھروسہ رکھنا بالکل ٹھیک ہے لیکن اپنی عقل کو بھی استعمال کرنا ضروری ہے۔ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے غذائی قلت اور بحرانی کیفیات پر حدیث پاک کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ’وہ مومن نہیں جس کا اپنا پیٹ بھرا ہو اور اس کا پڑوسی بھوکا رہ جائے‘۔انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والی موجودہ صورتحال پر اس حدیث پر عمل کرنا چاہیے۔علاوہ ازیں انہوں نے قرنطینہ اور آئسولیشن کے حوالے سے حدیث پاک کا حوالہ دیا جس میں اللہ کے نبی نے فرمایا اگر کسی علاقے میں کوئی جان لیوا وبائی بیماری پھیل جائے تو اس علاقے میں داخل نہ ہو، اگر وبائی بیماری اس علاقے میں پھیلے جہاں تم موجود ہو تو اس علاقے سے باہر نہ جاؤ۔انہوں نے کہا کہ پیغمبر رسول اللہ پر توکل کے ساتھ ساتھ عقل و شعور کے استعمال کا بھی درس دیتے تھے اور موجودہ صورتحال میں ان کی تعلیمات پر عمل کرکے مصیبت کی گھڑی سے نکلا جاسکتا ہے۔۔خیال رہے کہ پروفیسر جاوید اکرم نے دعویٰ کیا کہ وضو سے کرونا وائرس کا خاتمہ ممکن ہے چین کے ڈاکٹرزبھی وضو کی افادیت پوچھتے ہیں ۔

اردو پوائنٹ کو انٹر ویو دیتے ہوئے پروفیسر جاوید اکرم نے کہا کہ میں سب سے پہلے مسلمان ہو بعد میں سائنٹس ہوں، مجھے مسلمان ہونے پر فخر ہے۔ڈاکٹر اکرم کا کہنا ہے کہ اگر ہم اپنی زندگی کو حضور کی اطاعت میں ،اسلام اور قرآن مجید کی روشنی میں گزاریں تو کرونا تو کیا ہم دنیاکے ہر وائرس سے بچ جائیں گے۔ اسلام نے صفائی کو نصف ایمان قرار دیا۔ جب ہم اپنی زندگی میں صفائی لے آئیں گے تو آدھی سے زیادہ بیماریاں ختم ہو جائے گی۔