انقرہ : عالمی وباء کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے تمام ممالک پرعزم دکھائی دیتے ہیں، پاکستان کی طرح باقی ممالک بھی اپنے شہریوں کو گھروں میں رکھنے کیلئے لاک ڈاؤن یا پھر دیگر اقدامات اٹھا ئے جارہے ہیں، تاکہ عوام میں سماجی فاصلوں کوبرقرار رکھ کر اس وباء پر قابو پایا جاسکے، اسی طرح ترکی میں لوگوں نے گھروں میں محدودضرورتمندوں کی مدد کیلئے براہ راست طریقوں کے ساتھ رات کے اندھیرے میں بھی مدد کرنا شروع کردی ہے۔ شہریوں نے قرنطینہ میں رہنے والوں یا گھروں میں خود کو محدود کرنے والے ایسے ضرورت مند جو دیہاڑی دار، چھابڑی والے ہیں، اور موجودہ حالات میں کما نہیں سکتے، ایسے لوگوں کی مدد کیلئے رات کے اندھیرے میں سڑک پر اشیاء ضروریہ رکھ دی ہیں، تاکہ جس کو بھی ضرورت پڑے وہ وہاں سے اٹھا کر استعمال کرلے،
ترکی کے مخیرشہریوں کی مائیکروبلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں ترکی کے لوگوں کا کورونا وباء سے نمٹنے کیلئے ایک دوسرے کا ساتھ دینے کا عزم دکھایا گیا ہے۔ یہ ویڈیو پاکستان کے شہریوں اور دیگر ممالک کے شہریوں کیلئے سبق ہے، کہ وہ بھی اس پر عمل پیرا ہوکر اپنے ضرورتمندوں کی مدد کرسکتے ہیں۔واضح رہے ترکی میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 947 ہوگئی ہے۔ ترک وزیرصحت فخرالدین کھوجا نے بتایا کہ کورونا وائرس سے مزید 12 افراد کی اموات ہوئی ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 21 ہوگئی ہے۔ گزشتہ روز ترکی میں کورونا کے 277 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد متاثرین کی تعداد 947 ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے 65 سال سے زیادہ عمرکے بزرگوں اوردائمی بیماریوں میں مبتلا افراد کو گھروں میں رہنے کا حکم دیا ہے۔ وزارت داخلہ کے ایک بیان میں بتایا گیا کہ مقامی انتظامیہ قانون کے آرٹیکل 11 کے مطابق بزرگ جن کی عمر 65 سال یا اس سے زیادہ ہے اور دائمی بیماریوں میں مبتلا افراد کو گھروں سے اندر رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔
ترکی میں شہریوں کا حیران کن اقدام
رات کے اندھیرے میں ضرورتمندوں کے لیے سڑک پر اشیاء رکھ دیں، تاکہ جنھیں ضرورت ہو وہاں سے لے لیں pic.twitter.com/tVr2AoUQF6— ترکی اردو (@TurkeyUrdu) March 23, 2020









