نیو یارک (مانیٹرنگ ڈیسک) کرونا وائرس کا علاج وہ بھی صرف بیس منٹ میں، امریکی ڈاکٹر نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ وہ کرونا وائرس کی دوا تیار کرنے میں اگلے تین سے چار ہفتوں میں کامیاب ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ میری دوائی صرف بیس منٹ کے اندر اس مہلک وائرس کا خاتمہ کر سکتی ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ امریکہ کے ڈاکٹر جیکب گلینول نے کا کہنا ہے کہ ان کی کمپنی کی لیبارٹری کرونا وائرس کی دوا بنانے میں تقریباً کامیاب ہو چکی ہے اور یہ دوا اگلے 3 سے 4 ہفتوں میں دستیاب ہوگی۔ ڈاکٹر کا مزید دعویٰ ہے کہ ان کی بنائی ہوئی یہ دوا جسم میں موجود اینٹی باڈیز کو اس قابل بنا دے گی کہ وہ کرونا کے وائرس سے مطابقت کر لیں گے جس کے بعد کرونا وائرس انسانی جسم کے لیے بے ضرر ہو جائے گا اور یہ صرف بیس منٹ کے اندر ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ دوا فی الحال آرمی میڈیکل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف انفیکشیئس ڈیزیز کو بھیجی جا رہی ہے جو اس دوا کو کرونا وائرس سے متاثرہ امریکی فوجیوں پر ٹیسٹ کرے گا۔