Sunday January 19, 2025

ایرانی صدر نے کورونا وائرس کا زور ٹوٹنے کی امید ظاہر کردی

تہران : ایرانی صدر حسن روحانی نے کورونا وائرس کا زور ٹوٹنے کی امید ظاہر کردی۔ انہوں نے کہا کہ ایران میں بہت جلد کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں کمی آجائے گی، عوام سے اپیل ہے فی الحال سماجی دور برقرار رکھیں اور گھروں سے باہر نکلنے سے پرہیز کریں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی صدر حسن روحانی نے قوم کو امید دلائی ہے کہ ایران میں بہت جلد کورونا وائرس کا زور ٹوٹنے والا ہے۔ ایرانی صدر کا یہ بیان عوام کیلئے حوصلہ افزاء ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو ہدایت کرتا ہوں کہ ابھی ایک دوسرے سے سماجی طور پر دوری کا عمل برقرار رکھیں جبکہ خود کو گھروں کی حد تک کی محدود رکھیں۔ تاکہ کورونا وائرس کا جلد زور ٹوٹ جائے۔ آئندہ دو تین ہفتوں میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں کمی آجا ئے گی۔ ایرانی وزیرصحت علی رضا کا بھی کہنا ہے کہ کووڈ-19 کا ایران میں زور کم ہو چکا ہے۔

دوسی جانب روس، پاکستان اور دیگر ممالک کی جانب سے ایران پر سے امریکا کی عائد پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے۔ لیکن ابھی تک امریکا نے کورونا کے باوجود بھی ایران پر سے امدادی یا معاشی پابندیاں نہیں ہٹائیں۔ امریکی رکن کانگریس الہان عمر نے بھی ایران سے امریکی پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران میں ہر10منٹ میں کورونا وائرس سے موت ہورہی ہے۔ اس صورتحال میں معاشی پابندیاں برقرار رکھنا غیرانسانی اقدام ہے۔ دوسری جانب چیف سیکرٹری بلوچستان کیپٹن (ر) فضیل اصغر کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں کورونا وائر س کے کیسز کی تعداد 104ہوگئی ہے یہ تمام لوگ ایران سے آنے والے زائرین ہیں جو صوبے کے کسی او ر ضلع میں نہیں ہیں اس وقت کورونا کے تمام کیسز کوئٹہ میں ہی ہیں اس وقت تفتان میں 500 لوگ موجود ہیں جبکہ ایران سے مزید 1سے 2ہزار افراد کے آنے کی بھی توقع ہے ، 50ایکڑ پر ایمرجنسی ہیلتھ سٹی کے قیام پر کام کا آغاز کردیا گیا ہے جہاں 2ہزار افراد کی گنجائش کے ساتھ مکمل طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی ،این ڈی ایم اے کی جانب سے صوبے کو تفتان کیلئے 600 اور چمن کے لئے 300کنٹینر فراہم کئے جارہے ہیں جو تمام سہولیات سے آراستہ ہیں ،صوبے میں لاک ڈائون نہیں ہے ٹرانسپورٹ پر پابند ی عائد ،شاپنگ مالز بند کئے ہیں تاکہ لوگ اکھٹا نہ ہوں۔

FOLLOW US