Monday January 20, 2025

حبت دے دل چوں پلیکھےنہیں جاندے۔۔۔ وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ کو لاہور کی یاد ستانے لگی ، ایسا پیغام جاری کر دیا جسے پڑھ کر عمران خان بھی مسکرا جائیں گے

لندن (ویب ڈیسک )وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ کو لاہور کی یاد ستانے لگی ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے اپنے علاقے میں بجلی منقطع ہونے پر افسردگی کا اظہار کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ ’بجلی چلی گئی ہے اور الارم بجنا شروع ہو گیا ہے !‘اس ٹوئٹ پر وقاص احمد نامی لڑکے نے کہا کہ ہمیں لگتا تھا کہ آپ ایسی دنیا میں رہتی ہیں جہاں بلا تعطل بجلی فراہم کی جاتی ہے ۔اس پر جواب دیتے ہوئے جمائما گولڈ سمتھ نے کہا کہ اس سے مجھے لاہور میں لوڈ شیڈنگ کے اچھے دن یاد آ گئے ۔

FOLLOW US