Monday January 20, 2025

12 سال قبل ’کورونا وائرس‘ جیسی وبا کی پیش گوئی کردی گئی تھی,2008 میں لکھی گئی کتاب سامنے آگئی

لاہور: 12 سال قبل ’کورونا وائرس‘ جیسی وبا کی پیش گوئی کردی گئی تھی۔ تفصیلات کے مطابق 2008میں شائع ہونے والی کتاب میں پیشنگوئی کی گئی تھی کہ “2020 میں نمونیا جیسی ہی ایک وبا دنیا میں پھوٹ پڑے گی جو انسانوں کے پھیپھڑوں اور سانس کی نالیوں اور ڈھانچے کو متاثر کرے گی اور ان پر تقریبا کوئی بھی دوائی اثر نہیں کرے گی”۔ کتان نام ‘اینڈ آف ڈیز’ ہے جس کو سلویہ براؤن نے لکھا تھا۔ کتاب میں مزید لکھا گیا تھا کہ مذکورہ وبا اچانک آنے کے بعد اچانک ہی دنیا سے چلی جائے گی اور ایک دہائی بعد دوبارہ اسی طرح دنیا پر حملہ کرے گی، جس کے بعد وہ خود سے ختم ہوجائے گی اور پھر کبھی بھی واپس نہیں آئے گی۔ کم کارڈیشین نے 12 مارچ کو اپنے تویٹر پیغام میں کتاب کے صفحے کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ کتاب کا اسکرین شاٹ ان کی بہن نے ایک چیٹنگ گروپ میں شیئر کیا، جہاں سے انہوں نے اس اسکرین شاٹ اٹھا کر اپنی ٹوئٹ کے ذریعے مداحوں کے ساتھ شیئر کیا۔

کم کارڈیشین کی جانب کی گئی ٹوئٹ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مذکورہ کتاب ’اینڈ آف دی ڈیز‘ کے پیش گوئی والے صفحے کو کسی اور شخص نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیا تھا، جہاں سے اس شیئرنگ کا اسکرین شاٹ لے کر اداکارہ نے شیئر کیا۔ کم کارڈیشن کی جانب سے ٹوئٹ کیے جانے کے بعد ایک اور شخص نے بھی مذکورہ کتاب میں کی جانے والی پیش گوئی سمیت 1983 میں شائع ہونے والی ایک اور کتاب کی پیش گوئی کا بھی اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔ صارف کی جانب سے شیئر کیے گئے اسکرین شاٹ کے مطابق 1983 میں ڈین کوٹز کی کتاب ’دی آئیز آف ڈارکنیس‘ میں بھی دنیا میں وبا پھیلنے کی پیش گوئی کی گئی تھی۔ صارف کی جانب سے شیئر کیے جانے والے اسکرین شاٹ میں 1983 میں شائع ہونے والی کتاب میں بھی وبا سے متعلق پیش گوئی کو پڑھا جا سکتا ہے، مذکورہ کتاب میں یہ بھی پیش گوئی کی گئی تھی کہ وبا چین کے شہر ’ووہان‘ سے پھیلے گی، تاہم مذکورہ کتاب کی پیش گوئی کے حوالے سے کوئی تصدیق نہیں ہو سکی۔

FOLLOW US