نیو یارک : کرونا وائرس دنیا بھر میں بے قابو ہوگیا، عالمی ادارہ صحت نے وائرس کو عالمی وبا قرار دے دیا، 114 ممالک میں 1 لاکھ 18 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ، 4 ہزار 291 ہلاک ہو چکے، تمام ممالک سے ہنگامی اقدامات اٹھانے کی اپیل کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کی جانب سے جاری کردہ ہنگامی بیان میں اعلان کیا گیا ہے کہ کرونا وائرس دنیا بھر میں بے قابو ہو چکا ہے جس کے بعد اسے عالمی وبا قرار دینے کا باقاعدہ فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جب بھی کسی بیماری یا وائرس کیلئے وبا کا لفظ استعمال کیا جاتا ہے، تو اس کا مطلب ہوتا ہے کہ یہ ایک انتہائی تشویش ناک صورتحال ہے، جس سے نمٹنے کیلئے ہنگامی اقدامات کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ مہلک کرونا وائرس نے اب دنیا بھر میں اپنی تباہی مچا دی ہے۔ابھی تک اس سے ہلاک ہونے والے لوگوں کو تعداد 4 ہزار سے زائد گئی ہے جبکہ پوری دنیا میں اس سے متاثرہ لوگوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اب تک 114 ممالک میں 1 لاکھ 18 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ جبکہ کرونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی کل تعداد 4 ہزار 291 ہے۔ پوری دنیا میں اس سے بچنے کے لئے احکامات کئے جا رہے ہیں اور کوشش کی جارہی ہے کہ کرونا وائرس سے بچا جا سکے۔ابھی تک کسی ملک کی جانب سے اس وبا پر مکمل طور پر قابو نہیں پایا گیا۔ دنیا بھر کے ماہرین کی جانب سے کوشش کی جا چکی ہے کہ کسی طرح اس کا کوئی علاج ڈھونڈ لیا جائے۔ اس حوالے سے امریکی ماہرین کا بھی کہنا ہے کہ اگر ہم مسلسل کام بھی کریں تو بھی وائرس سے بچاو کی ویکسین تیار کرنے میں 18 مہینے کا وقت لگ سکتا ہے۔
"Thousands more are fighting for their lives in hospitals.
In the days and weeks ahead, we expect to see the number of #COVID19 cases, the number of deaths, and the number of affected countries climb even higher"-@DrTedros #coronavirus
— World Health Organization (WHO) (@WHO) March 11, 2020