Saturday November 30, 2024

ابھی بھی وقت ہے حلال اور حرام میں فرق سمجھ جاؤ۔مکیش امبانی بھی کروناوائرس سے بچ نہ سکے

نیو یارک (ویب ڈیسک) کرونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں معاشی سرگرمیاں شدید متاثر ہوئی ہیں اور سٹاک مارکیٹس میں شدید مندی دیکھی گئی ہے، سٹاک مارکیٹس میں مندی کی وجہ سے دنیا کے ٹاپ ارب پتی افراد کو بھی ار بوں ڈالر سے ہاتھ دھونا پڑا ہے۔پیر کے روز دنیا کے امیر ترین شخص جیف بیزوس کو 7 ارب 10 کروڑ ڈالر کا نقصان ہوا ہے، دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص بل گیٹس کو ایک دن میں ایک ارب 20 کروڑ ڈالر جبکہ تیسرے امیر ترین شخص برنارڈ آرنالٹ کو آج کے دن سب سے زیادہ نقصان ہوا اور ان کے اثاثوں میں 7 ارب 20 کروڑ ڈالر کی کمی آئی۔

دنیا کے چوتھے امیر آدمی وارن بفٹ کو 7 ملین ڈالر، پانچویں امیر آدمی امانیکو اور ٹیگا کو 3 ارب 30 کروڑ ڈالر ، چھٹے امیر ترین آدمی اور فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کو پیر کے روز 4 ارب 20 کروڑ ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔دنیا کے آٹھویں امیر ترین شخص کارلوس سلم کو تین ارب ڈالر، نویں امیر آدمی لیری ایلیسن کو 2 ارب 90 کروڑ ڈالر، دسویں امیر ترین آدمی اور گوگل کے شریک بانی لیری پیج کو ایک دن میں ایک ارب 90 کروڑ ڈالر جبکہ گوگل کے دوسرے شریک بانی اور دنیا کے 12 ویں امیر ترین آدمی سرگئی برین کو 1 ارب 80 کروڑ ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔ کرونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں معاشی سرگرمیاں شدید متاثر ہوئی ہیں اور سٹاک مارکیٹس میں شدید مندی دیکھی گئی ہے، سٹاک مارکیٹس میں مندی کی وجہ سے دنیا کے ٹاپ ارب پتی افراد کو بھی ار بوں ڈالر سے ہاتھ دھونا پڑا ہے۔پیٹرو کیمیکل ، آئل اینڈ گیس سمیت ٹیکنالوجی اور انٹرٹینمنٹ کے شعبے سے وابستہ بھارت کے امیر ترین آدمی مکیش امبانی کو صرف پیر کے روز 5 ارب 60 کروڑ ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا ہے جس کے باعث وہ امیر ترین افراد کی فہرست میں 20 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔

FOLLOW US