Sunday January 19, 2025

میں اسلام کی تعلیمات زیادہ نہیں جانتی لیکن , کرسچن خاتون کا ماوری سرمد اور عورت مارچ کی شرکاء کیلئے ویڈیو پیغام

اسلام آباد : گزشتہ چند روز سے ملک بھر میں ماروی سرمد اور خلیل الرحمان قمر کے درمیان ٹی وی شو کے دوران ہونے والی لفظی جنگ کے بعد ہر طرف خواتین کے حقوق اور عورت مارچ کا تذکرہ چل رہا ہے۔ تمام لوگ دو گروہوں میں تقسیم ہیں جن میں سے ایک کا کہنا ہے کہ خلیل الرحمان قمر درست ہیں جبکہ دوسرے گروہ کا کہنا ہے کہ ماروی سرمد ٹھیک ہیں۔ اس حوالے سے بہت سے لوگ اپنا اپنا نظریہ رکھتے ہیں البتہ ایک پاکستانی کرسچین خاتون نے ماروی سرمد اور عورت مارچ والوں کے نام اہم پیغام دیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ “میں اسلام کی تعلیمات صحیح طرح نہیں جانتی لیکن پاکستان جیسے اسلامی ملک میں رہ کر یہ سیکھا ہے کہ جو عورت جسم ڈھانپ کر چلتی ہے اس کی عزت ہوتی ہے، ماروی سرمد خواتین کو ذلیل نہ کرو”۔

کرسچن خاتون کا ویڈیو پیغام مزید کہنا تھا کہ ماروی سرمد گاؤں کی خواتین کو بھی ذلیل کروا رہی ہیں اور خود بھی ذلیل ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے عورتوں کو برہنہ ہو کر چلنا نہیں سکھایا، ماروی سرمد آپ امریکہ اور دوسرے ملکوں سے سیکھ کر پاکستان کو تباہ نہ کرو کیونکہ پاکستان کو بڑی محنت اور قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا ہے اب اس کے لوگوں کو ذلیل نہ کیا جائے۔ دوسری جانب اسلام آباد میں عورت مارچ کے شرکاء پر پتھراؤ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آج عالمی یومِ خواتین کے موقع پر اسلام آباد اور لاہور سمیت پاکستان کے مختلف شہروں میں خواتین مارچ کر رہی ہیں۔ بہت سے مرد بھی اس مارچ میں خواتین کے ہمراہ شریک ہیں جبکہ ان کے خلاف مذہبی جماعت کی جانب سے حیا مارچ بھی نکالا گیا ہے تاہم اب اسلام آباد میں عورت مارچ کے شرکاء پتھراؤ کیا گیا ہے اور پتھراؤ کے باعث شرکاء مارچ چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق بعض افراد نے عورت مارچ کے شرکاء پر پتھراؤ کیا جس کی وجہ سے بعض افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

FOLLOW US