Wednesday January 22, 2025

مقبوضہ وادی میں7ماہ کے طویل دورانیے کے بعدبڑی پابندی ختم کردی گئی

نئی دہلی (نیوز ڈیسک)بھارتی حکومت کا مقبوضہ کشمیر سے سوشل میڈیا پر عائد پابندی کو ہٹانے کا فیصلہ کرلیا، پابندی سات مہینے قبل لگائی گئی تھی، قدم متنازعہ شہری قانون کے نفاز کے لیے لگایا گیا تھا۔ تفصلا ت کے مطابق بدھ کے روز ہندوستانی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں سات ماہ کی پابندیوں کے بعد سوشل میڈیا پر پابندی ختم کردی ہے۔بھارتی حکومت کی جانب سے کیے گئے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پوسٹ پیڈ سم کارڈ ہولڈرز کو انٹرنیٹ تک رسائی فراہم کرنا جاری رہے گی اور یہ خدمات پری

پیڈ سم کارڈوں پر دستیاب نہیں ہوں گی جب تک کہ پوسٹ پیڈ کنکشنوں کے لئے موصولہ اصولوں کی تصدیق نہ ہو۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ انٹرنیٹ کی سپیڈ صرف 2 جی تک محدود ہوگی۔ آرڈر میں لکھا گیا ہے کہ میک بائنڈنگ کے ساتھ انٹرنیٹ کنیکٹوٹی کو دستیاب بنایا جائے گا۔ 25 جنوری کے ایک آرڈر میں مقبوضہ کشمیر میں براڈ بینڈ اور موبائل انٹرنیٹ خدمات کو بحال کیا گیا تھا لیکن کچھ ویب سائٹس کے استعمال پر پابندی تھی۔ اب یہ حکم دیا گیا ہے کہ تمام سوشل میڈیا پر سے پابندی ہٹائی جائے۔

FOLLOW US