نئی دہلی(ویب ڈیسک) کرونا وائرس کے خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ وہ اس سال ہولی کی کسی تقریب میں حصہ نہیں کریں گے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر کے ماہرین نے ہدایت کی ہے کہ ایسی کسی بھی جگہ جانے سے اجتناب کیا جائے جہاں لوگوں کا رش موجود ہو، کیونکہ اس سے کرونا وائرس پھیلنے کا خطرہ ہے۔اس لئے میں نے فیصلہ کیا ہے کہ اس مرتبہ ہولی کی کسی تقریب میں شرکت نہیں کروں گا۔چین کے شہر وہان سے شروع ہونے والا کرونا وائرس اب دیگر73 ممالک میں پہنچ گیا ہے جس کے بعد اس سے متاثرہ لوگوں کی تعداد 90 ہزار ہو گئی ہے۔ اس سے ہلاک ہونے والے لوگوں کی تعداد 3 ہزار سے زیادہ تجاوز کر گئی ہے۔
کرونا وائرس کے خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے دنیا بھر میں اس سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر کی جارہی ہیں جس میں۔بھارت اور پاکستان میں بھی کرونا وائرس کے مریضوں کی تصدیق ہو گئی ہے جس کے بعد دونوں ممالک نے اس سے بچنجے کے لئے اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔ بھارت میں ان کا تہوار ہولی آ رہا ہے۔ ہولی کے موقع پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نت فیصلہ کیا ہے کہ وہ کرونا وائرس کے خطرے کی وجہ سے کسی تقریب میں شرکت نہیں کریں گے۔ ۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر کے ماہرین نے ہدایت کی ہے کہ ایسی کسی بھی جگہ جانے سے اجتناب کیا جائے جہاں لوگوں کا رش موجود ہو، کیونکہ اس سے کرونا وائرس پھیلنے کا خطرہ ہے۔ اس لئے میں نے فیصلہ کیا ہے کہ اس مرتبہ ہولی کی کسی تقریب میں شرکت نہیں کروں گا۔