تہران : ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر کرونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے۔تفصیلات کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر کی مشاورتی کونسل کے رکن سید محمد میر محمدی کرونا وائرس سے انتقال کر گئے۔ 71 سالہ میر محمدی تہران کے اسپتال میں زیر علاج تھے۔میر محمدی کی والدہ بھی کرونا وائرس کے باعث انتقال کر گئی تھیں۔دو روز قبل ہی ایران میں کرونا وائرس کے باعث رکن پارلیمنٹ انتقال کر گئے تھے۔ ایرانی رکن پارلیمنٹ محمد علی رمضانی جنہیں چند روز قبل کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی وہ 29فروری کی صبح انتقال کر گئے ۔سرکاری میڈیاکے مطابق محمد علی رمضانی دستک حال ہی میں آستانہ اشرفیہ کے رکن منتخب ہوئے تھے،وہ چند روز قبل ہی کرونا وائرس کا شکار ہوئے تھے تاہم ایرانی میڈیا یہ نہیں کہا کہ محمد علی رمضانی کی موت کرونا وائرس کے باعث ہوئی۔
ان کا کہنا تھا کہ محمد علی رمضائی کی موت فلو اور ایسے کیمائی زخموں کے باعث ہوئی جو انہیں ایران عراق جنگ کے دوران آئے تھے۔ایران میں کرونا وائرس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 43 ہو گئی ہے۔کرونا وائرس کے باعث ایران کے سابق سفیر چل بسے تھے۔تایا گیا کہ کرونا وائرس کے باعث ایران کے سابق سفیر سعید ہادی کا انتقال ہوگیا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق وہ تہران کے اسپتال میں زیرعلاج تھے۔ سعید ہادی ویٹی کن میں بطور سفیر خدمات انجام دے چکے ہیں، ان کی عمر 81 سال تھی۔واضح رہے کہ ایران کی نائب صدر برائے خواتین اور عائلی امور معصومہ ابتکار بھی کرونا وائرس کا شکار ہو گئی ہیں۔دوسری جانب بتایا گیا ہے کہ ایرانی نائب صدراسحاق جہانگیری میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے، ایرانی نائب صدر کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں اسحاق جہانگیری میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس سے قبل ایران میں نائب وزیر صحت ارج حریرچی اور رکن پارلیمنٹ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔