Wednesday January 22, 2025

امریکا نے گیم ڈال دی: بڑے طاقتور ملک ایٹمی ہتھیاروں سے متعلق خفیہ معلومات لیک کر دیں۔دفاعی اداروں کا پلان دنیا کے سامنے بے نقاب کردیا

واشنگٹن(ویب ڈیسک) پینٹاگون نے برطانوی ایٹمی ہتھیاروں سے متعلق معلومات لیک کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ برطانیہ نے اپنے ایٹمی وار ہیڈز تبدیل کرنے کے لیے کئی ارب پاؤنڈز کے منصوبے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ یہ انکشاف پینٹاگون کی جانب برطانوی وزراء کے اعلان یا پارلیمنٹ کو آگاہ کرنے سے پہلے ہی کردیا گیا ہے۔ دی انڈیپنڈنٹ کے مطابق فروری کے آغاز میں ہونے والی کمیٹی کی سماعت کے دوران دو امریکی دفاعی حکام نے ٹرائنڈنٹ معاہدے سے متعلق معلومات کا انکشاف کیا۔ اس معاہدے میں امریکی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔

اسٹریٹجک کمانڈ ایڈمرل چارلس رچرڈ نے گذشتہ ہفتے سینیٹ اجلاس کے دوران بتایا کہ وار ہیڈ جس کا نام “W-93” یا “MK-7” ہے اس کی امریکا کو ضرورت ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ کوششیں برطانیہ کے متوازی وار ہیڈ پروگرام کی بھی مددگار ہوں گی، جس کا جوہری پروگرام نیٹو کے دفاعی نظام میں اہم حیثیت رکھتا ہے۔ ان بیانات کے سامنے آنے کے بعد وزارت دفاع نے تصدیق کی ہے کہ وہ ان وار ہیڈز کو تبدیل کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔ برطانوی وزارت دفاع کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ جیسا کہ 2015 میں بتایا گیا تھا ہم اس کی تصدیق کر سکتے ہیں کہ ہم جوہری وار ہیڈز کو تبدیل کرنے کا کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے امریکا کے ساتھ مضبوط دفاعی تعلقات ہیں جو کہ امریکی ٹرائیڈنٹ میزائل کے ساتھ ہم آہنگ رہیں گے۔ برطانوی وار ہیڈز کی تبدیلی کے حوالے سے اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔

FOLLOW US