Wednesday January 22, 2025

تشویش ناک خبر، لندن کی مسجد پر حملہ

لندن : لندن کی مسجد پر نامعلوم شخص کی جانب سے حملہ، پولیس کی جانب سے کی گئی بروقت کارروائی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق لندن کی مسجد میں حملہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ایک 70 سالہ بزرگ شہری لندن کی مسجد میں چھڑیاں لیکر جا پہنچا اور وہاں موجود نمازیوں کو قتل کرنے کی کوشش کی۔ لندن پولیس کی جانب سے مسجد میں حملہ آور کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر بروقت کارروائی کی گئی جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

حملہ آور کو گرفتار کیے جانے کے بعد پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حملہ آور کے پاس سے چھریاں برآمد ہوئی ہیں اور وہ قتل و غارت کا منصوبہ رکھتا تھا۔ پولیس نے کہا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔ واضح رہے کہ حالیہ کچھ عرصے کے دوران برطانیہ میں اسلامو فوبیا کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے، لندن میں مسجد پر حملے کے اس واقعے کو بھی اسلامو فوبیا کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔

FOLLOW US