بنکاک: تھائی لینڈ میں فوجی اہلکار کی فائرنگ سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ، ہلاک افراد کی تعداد سترہ ہو گئی، فائرنگ شاپنگ مال میں کی گئی جہاں درجنوں افراد موجود تھے۔ تفصیلات کے مطابق تھائی لینڈ میں فوجی اہلکار کی فائرنگ کا ایک واقعہ پیش آیا تھا جس میں اب تک سترہ افراد اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
فائرنگ کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل دیا گیا تھا، تاہم حملہ آور کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے۔ واضع رہے کہ تھائی لینڈ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا جہاں پر فوجی اہلکار نے شاپنگ سنٹر کے قریب فائرنگ شروع کر دی تھی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اہلکار کی فائرنگ سے اب تک سترہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ پولیس کے مطابق ملک کے شمال مشرق میں پیش آئے اس واقعے میں متعدد افراد زخمی بھی ہو گئے تھے۔ پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ مذکورہ فوجی اہلکار نے شہر کے مختلف مقامات پر فائرنگ کی جو کہ بینکاک سے 155 میل (250 کلومیٹر) سے دور ہے۔ فوجی اہلکار شاپنگ سنٹر کے قریب رہا تاہم اب تک اسے گرفتار نہیں کیا جا سکا۔ اس حوالے سے فوجی اہلکار کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں اسے گاڑی سے اترتے بعدازاں اپنی جان بچانے کے لیے ادھر ادھر بھاگتے لوگوں پر فائرنگ کرتے دیکھا گیا۔ ملزم واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پربراہ راست دکھاتا رہا۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ فوجی اہکار نے فائرنگ کر کے کمانڈر آفیسر کو بھی ہلاک کر دیا تھا بتایا گیا تھا کہ اس کا نام کرنل اننتھروٹ کرسائی تھا۔ جب کہ ملزم کرائے کی گاڑی پر شاپنگ سنٹر پہنچا تھا۔ غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ وزارت دفاع کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ایک جونیئر آفیسر جکراپانتھ تھوما نے ایک فوجی کیمپ سے بندوق اور گولہ بارود چوری کیا اور چوری سے پہلے اپنے کمانڈنگ افسر پر حملہ کیا تھا۔اس حوالے سے اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد سترہ ہو گئی ہے، تاہم ملزم کو تاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے۔