پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے سرحدی علاقوںمیں نصب اپنی عسکری تنصیبات کو محفوؓظ بنانے کےلئے اہم دفاعی پیشرفت ظاہر کر دی ہے ۔ پاک افغان بارڈر پر دہشتگردوں کی جانب سے تخریب کاری کی ممکنہ کارروائیوں کو بے اثر بنانے کےلئے کروڑوں روپے کی لاگت سے بم پروف فوجی چوکیاں قائم کر دی گئی ہیں۔ یہ بات آئی جی خیبر پختونخوا صلاح الدین محسود نے میڈیا کے نمائندوں کو بتائی ۔ آئی جی خیبر پختونخوا صلاح الدین محسود نے کہا ہے کہ فاٹا سے متصل بارڈر پر بم پروف چوکیوں کی مدد سے دہشت گردوں کے داخلے روکنے میں مدد ملے گی۔آٹھ سو ملین روپے سے اکتیس چوکیاں بنالی ہیں۔ آئی جی خیبرپختونخوا صلاح الدین محسودنے
فاٹا سے متصل سرحدی علاقے میں نئی بم پروف چوکیوں کے افتتاح کے بعد متنی میں میڈیا سے گفتگومیں کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ کی مدد سے سیکورٹی کریسنٹ بنالیا،آٹھ سو ملین روپے کی لاگت سے اکتیس بم پروف چوکیاں بنائی گئیں ہیں ،ان کا کہنا تھا کہ تمام چوکیاں فاٹا سے متصلبارڈرزپربنائی گئیں ہیں جن کی مدد سے فاٹا سے دہشتگردوں کے بندوبستی علاقوں میں داخلے روکنے میں مدد ملے گی