Saturday January 18, 2025

چیئرمین پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کو لندن میں کارکنوں نے گھیر لیا، ویڈیو سوشل میڈ یا پر وائرل

لندن : توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو سزا سنانے والے ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاورکو لندن میں پی ٹی آئی کے حامیوں نے گھیر لیا اور ان کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔ سوشل میڈ یا پروائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جج ہمایوں دلاور اپنی گاڑی میں بیٹھ رہے تھے کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں نے شدید نعرے بازی شروع کردی اور گاڑی کے قریب آنے لگے تاہم وہاں موجود سیکیورٹی نے مشتعل کارکنوں کو گاڑی کے قریب نہ آنے دیا ۔

مشتعل افراد نے جج ہمایوں دلاور کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ “YOU WILL NOT FIND PEACE”۔ اس کے علاوہ مظاہرین نے کرپٹ کرپٹ کے نعرے بھی لگائے گئے۔ واضح رہے کہ ہمایوں دلاوران دنوں جوڈیشل ٹریننگ کے لیے لندن میں موجود ہیں۔ وہ برطانیہ کی یونیورسٹی آف ہل میں ہیومن رائٹس اور رول آف لا پر جوڈیشل ٹریننگ لے رہے ہیں جس کا دورانیہ 5 سے 13 اگست تک ہے۔

FOLLOW US