2021 جاتے جاتے بہت بہت کچھ دے کر جا رہا ہے، بہت سی مشہور شخصیات بھی بچھڑی، جبکہ کئی ایسے واقعات بھی ہوئے جو کہ ہر کسی کو حیرت زدہ کر گئے تھے۔ اس خبر میں آپ کو 2022 کی مشہور پیشن گوئیوں سے متعلق بتائیں گے۔مشہور فرانسیسی ماہر علم نجوم نوسٹرا ڈامس جس طرح گزشتہ سالوں سے متعلق پیشن گوئیاں کر چکے ہیں، اسی طرح انہوں نے 2022 کے لیے بھی خطرناک پیشن گوئیاں کی ہیں۔ان کی پہلی پیشن گوئی کے مطابق سمندر میں ایک ایسی خلائی چٹان گرے گی، جو کہ بڑی سمندی لہر کو پیدا کرے گا۔
اس سمندری لہر سے دنیا میں بڑے پیمانے پر تباہی ظاہر ہو سکتی ہے۔ اس چٹان کے گرنے پر شدید زلزلہ اور پھر سونامی کا باعث بنے گا، اسی طرح آسمان سے سیارچوں کی بارش ہوگی، جس سے ہلاکتوں کو اندیشہ ہوگا۔ان کی ایک اور پیشن گوئی کے مطابق شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان اچانک موت سے ہمکنار ہو جائیں گے، 2022 میں یہ ایک بڑی تبدیلی ہوگی۔ان کی پیشن گوئی کے مطابق دنیا میں تین دن تک اندھیرا چھایا رہے گا، اس اندھیرے کی وجہ سے دنیا میں جاری جنگ تھم جائے گی۔قدرتی آفات سے متعلق نوسٹرا ڈامس لکھتے ہیں کہ فرانس اور جاپان میں قدرتی آفات تباہی کا باعث بنیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ فرانس میں سمندری طوفان اپنی آب و تاب سے جلوہ دکھائے گا، ویسے تو دنیا کے بیشتر ممالک میں اس طوفان کا غلبہ ہوگا مگر انہوں نے فرانس پر کافی زور دیا۔جبکہ دوسری جانب جاپان سے متعلق کہتے ہیں کہ جاپان میں دن کے وقت زلزلہ آ سکتا ہے جو کہ مالی تباہی کا باعث بنے گا،
تاہم جانی نقصان کا اندیشہ کم ہے۔ ماہر علم نجومیات کے مطابق یورپی یونین ٹوٹ جائے گی، جس کی شروعات بریگزٹ یعنی برطانیہ کے انخلا سے ہوئی ہے۔مہنگائی سے متعلق کہتے ہیں کہ دنیا میں مہنگائی کا سونامی آئے گا جس سے ہزاروں افراد فاکہ کشی کی وجہ سے جان سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔جبکہ پیشن گوئیاں کرنے والی مشہور خاتون بابا وانگا جو کہ 1996 میں انتقال کر چکی ہیں نے بھی اپنی زندگی میں سال 2022 کے حوالے سے چند پیشنگوئیاں کی تھیں- جن کے مطابق کہ بھارت پر ٹڈی دلوں کا حملہ ہوگا، جو کہ بھارت کے لیے شدید نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ ان کا کہنا تھا کہ قدرتی آفات میں اضافہ ہوگا۔ جبکہ سائیبیریا میں ایک وائرس کی پیدائش ہوگی جو کہ دنیا بھر میں پھیل جائے گی۔