Thursday December 26, 2024

بھارت اور برما کے بعدجرمنی میں بھی مسلمانوں کی زندگی اجیرن ،، ،مسجدوں پر کون سی غلیظ چیز پھینکی گئی؟؟کتنے مسلمان نشانہ بنے ، لرزہ خیزرپورٹ

برلن(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ کیا جانا اب چند ایک ملکوں تک مخصوص نہیں رہا ۔ بلکہ دنیا بھر میں ان پر ستم ڈھائے جانے کے سلسلے شروع ہو گئے ہیں۔ مذہبی رواداری اور آزادی کا راگ الاپنے والے مغربی ملک بھی منافقانہ اور متعصب طرز عمل اپنانے پر اتر آئے ہیں۔جرمنی میں غیر مسلم انتہا پسندوں کی جانب سے مسلمانوں پر

حملوں میں تشویش ناک اضافہ ہوگیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمن وزارت داخلہ نے گزشتہ سال مسلم مخالف حملوں کا ڈیٹا جمع کرنا شروع کردیا جس سے اس بات انکشاف ہوا کہ جرمنی میں مسلمانوں اور مسلم اداروں پر حملوں میں اضافہ ہوگیا ہے ٗ جرمن وزارت داخلہ کے مطابق گزشتہ سال مسلمانوں اور مسلم اداروں پر 950 حملے ہوئے جن میں 33 افراد زخمی ہوئے، مساجد پر بھی 60 حملے کیے گئے جن میں سے بعض واقعات میں خنزیر کا خون اور گوشت پھینکا گیا ٗجرمنی کی مسلم سینٹرل کونسل کے سربراہ ایمان میزیک نے بتایا کہ جرمنی میں مسلمانوں اور مسلم اداروں پر زیادہ تر حملوں میں دائیں بازو کے انتہا پسند ملوث پائے گئے ٗپچھلے چند سال میں ہونے والے حملوں کا ڈیٹا موجود نہیں۔ایمان میزیک نے بتایا کہ اس سے پہلے مسلمان مخالف حملوں کی نگرانی بھی نہیں کی جاتی تھی ٗحملوں کے متاثرین بھی پولیس کو رپورٹ درج نہیں کراتے تھے، تاہم اب جرمن حکومت نے ملک میں مسلمانوں اور مسلم اداروں پر حملوں کا ریکارڈ مرتب کرنا شروع کردیا ہے۔

FOLLOW US