Thursday January 23, 2025

مجھے مسلمان ہونے پر فخر ہے اور میں بہت خو ش ہو ں ،بھارت سے آئی نو مسلم عائشہ نے ایسی با ت کہہ دی کہ بھا رتیو ں کو آگ لگ گئی

بھارت سے آنے والی خاتون (ٹینا)عائشہ نے کہا کہ انہیں مسلمان ہونے پر فخر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میرے دو بچے ہیں اور میرا شوہر مجھ پر بہت ظلم کرتا تھا۔ میرا تعلق بھارت سے ہے اور نام ٹینا تھا۔انہوں نے پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میرے گھر میں مجھ پر بہت تشدد ہوتا تھا اور میرے ماں باپ کہتے تھے کہ بس سمجھوتہ کرو، جو تمھارا شوہر

کہتا ہے وہ کرو، میرا شوہر شراب بھی پیتا تھا اور مار پیٹ ان کے لیے ایک معمولی بات تھی۔ان کا کہنا تھا کہ میری 2015 میں سلیمان سے سوشل میڈیا کے ذریعے بات ہوئی اور میں نے انہیں سب کچھ بتایا تو یہ پریشان ہوگئے کہ میرے ساتھ ایسا کیوں کیا جاتا ہے۔ائشہ نے بتایا کہ سیلمان نے مجھے اسلام کے بارے میں بتایا تو مجھے معلوم ہوا کہ ہندو مذہب میں تو ایسی کوئی بات نہیں ہوتی کہ گھر میں مشورہ کیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ سلیمان نے مجھے اسلامک ویڈیوز دیں اور میں نے خود یوٹیوب پر ڈاکٹر ذاکر نائیک کی ویڈیوز کا مشاہدہ کیا جس کے بعد مجھے ایسا محسوس ہوا کے یہ درست مذہب ہے جس میں امن ہے۔عائشہ نے کہا کہ ریسرچ کے بعد میں نے سلیمان کو کہا کہ مجھے یہ مذہب بہت اچھا لگا اور میں اسے قبول کرنا چاہتی ہوں اور میں نے خفیہ طور پر اس مذہب کو قبول کرلیا۔

FOLLOW US