مقبوضہ کشمیر میں ایک اور بم حملہ بھارتی فوجی نشانہ بن گئے

سری نگر (مانیٹرنگ ڈیسک)مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر قابض بھارتی فوج کے خلاف بغاوت کی تحریک زور پکڑتی جا رہی ہے اور مظالم ڈھانے والے بھارتی فوجیوں پر حملوںکا سلسلہ تیز ہو گیا ہے۔ ایک بار پھر بھارتی فوج کے قافلے پرگرنیڈ بم سے حملہ کر دیا گیا ہے جس کے نتیجے میں کئی اہلکارنشانہ بن گئے ہیں۔خری اطلاعات موصول ہونے تک حملے میں کئی بھارتی فورسز کے اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ زخمی اہلکاروں کی حالت تشویش ناک ہیں، زخمیوں کو فوری ہسپتال منتقل کرکے طبی امداد دی جا رہی ہے۔