Friday January 24, 2025

پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ون ڈے سیریز کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ون ڈے سیریز کا فیصلہ ہو گیا

کیپ ٹائون (مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی افریقہ نے آخری اور فیصلہ کن میچ میں پاکستان کو سات وکٹو ں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز 3-2سے اپنے نام كکر لی ہے۔ آخری میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو میچ جیتنے کےلئے241رنز كکا ہدف دیا جو میزبان ٹیم نے تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ جنوبی افریقی اوپنر ڈی کاک نے 83رنز كکی اننگز کھیلی جبکہ فاف ڈوپلیسی اور ہینڈرکس نے بھی ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے سنچری پارٹنر شپ بنائی۔ پاکستان کی جانب سے عثمان شنواری ، شاہین آفریدی اور محمد عامر نے ایک ایک وکٹ لی۔ ڈی کاک کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

FOLLOW US