Saturday July 27, 2024

اسرائیل جانے کے لیے بھارت کو فضائی حدود استعمال کی اجازت نہیں دی،سعودیہ

بھارت کو اسرائیل کے لیے پروازوں کے دوران سعودی فضائی حدوداستعمال کرنے کی خبریں جھوٹ ہیں،حکام اسرائیل جانے کے لیے بھارت کو فضائی حدود استعمال کی اجازت نہیں دی،سعودیہ نئی دہلی/ریاض سعودی عرب نے بھارت فضائی کمپنی کے طیاروں کو مملکت کی سر زمین کے اوپر سے گزر کر اسرائیل تک رسائی دینے سے انکار کر دیا ۔

بھارتی ٹی وی کے مطابق سعودی شہری ہوابازی اتھارٹی کے ترجمان نے اس حوالے سے ایک رپورٹ کی سختی سے تردید کی اور واضح کیا کہ سعودی عرب کی کسی اتھارٹی نے بھارت کی قومی فضائی کمپنی ائیر انڈیا کی اسرائیل کے لیے پروازو ں کو اپنی فضائی حدود کو استعمال کرنے کی کوئی اجازت نہیں دی ۔ ائیر انڈیا نے حال ہی میں اسرائیل کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا تھا اورکہاتھا کہ اس نے سعودی عرب کی بند فضائی حدود سے اسرائیل کے لیے پروازیں چلانے کی تجویز پیش کی ہے۔ائیر انڈیا کے ایک ترجمان کا کہنا تھا کہ سرکاری فضائی کمپنی کو نئی دہلی اور تل ابیب کے درمیان ہفتے میں 3 پروازیں چلانے کا حکم دیا گیا ہے۔

FOLLOW US