Wednesday October 23, 2024

’’اسکی اب مجھے کوئی ضرورت نہیں۔۔۔ ‘‘ جمائما خان نے عمران خان کیساتھ جڑی پُرانی و مشترکہ یادگار بیچنے کا فیصلہ کر لیا

’’اسکی اب مجھے کوئی ضرورت نہیں۔۔۔ ‘‘ جمائما خان نے عمران خان کیساتھ جڑی پُرانی و مشترکہ یادگار بیچنے کا فیصلہ کر لیا

لندن(نیوز ڈیسک) عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ نے اپنی ایک انتہائی قیمتی چیز فروخت کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ جمائما خان نے اپنا وہ گھر بیچنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں وہ شادی کے بعد عمران خان کے ساتھ رہائش پذیررہیں جبکہ طلاق کے بعد اپنے بیٹوں کے ساتھ بھی جمائماخان اب تک اسی گھر میں رہتی آ رہی ہیں۔ میل آن لائن کے مطابق یہ گھر 20سال سے جمائما گولڈ سمتھ کی ملکیت ہے جسے اب وہ فروخت کرنے جا رہی ہے اور اس کے لیے انہوں نے گھر کی تصاویر بھی پہلی بار جاری کر دی ہیں۔44سالہ فلم پروڈیوسر جمائما گولڈ سمتھ اور66سالہ عمران خان کی 2004ءمیں طلاق ہوئی اوروہ اس گھر میں اپنے بیٹوں کے ساتھ اکیلی رہ گئیں۔ اب ان کے بیٹے 21سالہ سلیمان اور 19سالہ قاسم بھی یہ گھر چھوڑ چکے ہیں، چنانچہ جمائما کا کہنا ہے کہ ”اب مجھے اتنے بڑے گھر کی ضرورت نہیں رہی، جو 7بیڈرومز پر مشتمل ہے۔ میں 2سال قبل ہی اسے فروخت کرنا چاہتی تھی لیکن میرے بیٹوں نے کہا کہ ان کی یونیورسٹی کی تعلیم مکمل ہونے تک گھر فروخت نہ کروں، جس پر میں رک گئی۔“واضح رہے کہ عمران خان سے طلاق کے بعد جمائما گولڈ سمتھ کی اداکارہف گرانٹ اور پھر کامیڈین رسل برانڈ کے ساتھ محبت کے چرچے رہے اور اب انہیں سابق برطانوی فٹ بالر جیمی ریڈ کے ساتھ دیکھا جا رہا ہے۔ گزشتہ دنوں ان کی ہوٹل میں ملاقات کے بعد گاڑی میں روانہ ہونے کی تصاویر بھی منظرعام پر آ چکی ہیں۔

FOLLOW US