Thursday September 19, 2024

پانچ ہزار پوسٹرلگانے کےلئے 50کروڑ کا پو ل بنادیا ، سجدے وزیراعظم بننے کےلئے ہورہے ہیں، خواجہ سعدرفیق کا کپتا ن پر لفظی حملہ

لاہور(نیوز ڈیسک) سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان ضعیف الاعتقاد آدمی ہے جو وزیر اعظم بننے کیلئے سجدے کر رہا ہے برنال تیار نہیں ہوئی ان کے جلنے کا علاج 25جولائی کو عوام شیر پر مہر لگائیں‘سردار ایاز صادق کا بھی مقابلہ اے ٹی ایم کے ساتھ ہےجدھر دیکھو اے ٹی ایم ہی نظر آرہی ہے عمرے پر چارٹرطیارے پر لیجاتاہے کروڑوں روپے کہاں سے آتاہے؟ دو لاکھ روپے ٹیکس دیتاہے مقابلہ گالی اور دلیل کارکردگی اور الزامات کا مقابلہ ہو گا‘ ہم نے گالی کا جواب گالی سے نہیں دیا شہبازشریف قائم علی شاہ اور پرویز خٹک کی پرفارمنس

نکال لو ہم نے بیس یونیورسٹی بنائی ہے ہم نے میٹرو بنائی تو اسے جنگلہ بس کا طعنہ دیتا رہاہماری نقل پر پشاور کھود دیا۔ یاسین سوہل کے مقابلے میں اے ٹی ایم کھڑی کردی ہے پیسہ نہیں کارکردگی جیتے گی پچاس کروڑ روپے کا پول بنایاہے پانچ ہزار پوسٹر لگا رہے ہیں

FOLLOW US