Friday September 20, 2024

نوازشریف کی پریس کانفرنس کے دوران ایک شخص چپکے سے پتلی گلی سے نکلا اور غائب ہو گیا سینئر صحافی نے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر ڈال دی ، پاکستانیوں کا خون کھول اٹھا

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر خزانہ نیب میں اپنے خلاف شروع ہونے والے مقدمات کے بعد سے اب تک لندن میں مقیم ہیں اور انھوںنے موقف اپنا رکھا ہے کہ وہ بیمار ہیں اور ڈاکٹروں نے انھیں بیماری کے باعث سفر نہ کرنے کی ہدایت جاری کررکھی ہے۔ تاہم ملک کے سینئر صحافی اور تجزیہ کار رئوف کلاسرا نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر

ایک ویڈیو ڈال دی ہے جس میں نوازشریف کی لندن میں پریس کانفرنس کےدوران ہجوم کی پچھلی جانب سے چپکے سے اسحاق ڈار کر نکلتے اور وہاں سے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ۔ اپنی ٹویٹ میں رئوف کلاسرا کا کہنا ہے کہ پاکستان کو قرضوں کی دلدل میں ڈبو کر، ائرپورٹس ،ٹی وی ریڈیواسٹیشن، ائرپورٹس گروی&جھوٹ بول کر ملکی اکانومی تباہ کر کے اب مفرور اسحاق ڈار لندن میں صحافیوں سے بچتے بچاتے پتلی گلی سے نکلتے ہوئے،بھئی ہمیں تو بتایا گیا تھا وہ بیمار ہیں۔ادھری تو لگتا ہے میراتھن دورڑ میں حصہ لینے جارہے ہیں

 

FOLLOW US