Sunday September 22, 2024

تحریک لبیک سیاسی جماعتوں کےلئے بڑا خطرہ ثابت مسلم لیگ (ن) کی کون سی بڑی شخصیت کو اپنے ساتھ ملا لیا، چونکا دینے والی رپورٹ

ساہیوال (مانیٹرنگ ڈیسک)تفصیلات کے مطابق سینئر وکیل سپریم کورٹ آف پاکستان میاں صدیق کمیانہ کے بیٹے اور ڈی آئی جی بلال صدیق کمیانہ کے بڑے بھائی سابق تحصیل دار مسلم لیگ ن ضلع کے نائب صدر میاں خالد صدیق کمیانہ نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ تحریک لبیک پاکستان میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہےاور الیکشن میں حصہ لینے کے لئے این اے 147سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے ہیں جبکہ ان کے ذیلی حلقہ پی پی 197سے سابق وائس چئیر مین شہزاد خان نے بھی الیکشن لڑ نے کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے ہیں اس حوالہ سے شہریوں کا کہنا ہے کہ میاں خالد صدیق کمیانہ کا ن لیگ چھوڑ کر تحریک لبیک پاکستان میں شامل ہو نا کسی بڑھے

جھٹکے سے کم نہ ہے اس سے لیگی حلقوں میں شدید بے چینی کی لہر دوڑ گئی ہے اور ایک بڑا ووٹ تحریک لبیک پاکستان کو ملنے کی توقع کا اظہار کیا جا رہا ہے جو کہ مسلم لیگ ن کے مذکورہ حلقوں کے امیدواروں کے لئے کسی خطرے کی گھنٹی سے کم نہ ہے ۔

FOLLOW US