اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)موجودہ دور میں سیاسی رہنمائوں کی جانب سے عدم برداشت اور گالم گلوچ کا کلچر کوئی اچنبھے کی بات نہیں رہی۔ کوئی بھی سیاسی جماعت بھلے کتنی ہی تہذیب اور شائستگی کے دعوے کرتی ہو اور مخالف جماعتوں کو بد کلامی اور بدتہذیبی کے طعنے دیتی ہو خود بھی اس قبیح رجحان سے پاک نہیں ہے ۔ تعلیم یافتہ اور جدید سوچ کے
ویژن کے ساتھ سیاست کے میدان میں اترنے والی پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ بھی ایسا ہی معاملہ درپیش ہے اور دانیال عزیز کو ایک بار پھر جارحیت اور عدم برداشت کی بھینٹ چڑھا یا گیا ہے ۔ نعیم الحق کے تھپڑ کے واقعے کے بعد اب فواد چودھری کی بدزبانی کے واقعے نے میڈیا پر کہرام برپا کر رکھا ہے۔اب فواد چوہدری نے دانیال عزیز کو لائیو پروگرام میں ایسی بات کہہ دی کہ میزبان بھی منہ چھپانے پر مجبور ہو گئے اور اس کے بعد پروگرام میں وہ کچھ ہوا کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ سا برپا ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فواد چوہدری اپنی گفتگو کچھ اس طرح شروع کرتے ہیں کہ ”پہلی بات تو یہ ہے کہ دانیال عزیز سے نظریاتی سیاست پر بحث کرنا ایسے ہی ہے جیسے آپ سنی لیونی سے اسلام پر یا شرم و حیاءپر بحث شروع کر دیں۔ دانیال عزیز پرویز مشرف کا رومال زمین پر گر گیا تو انہوں نے واقعی ان کا رومال پکڑ کر ان کے جوتے پر پھیرنا شروع کر دیا۔“ایسا کہنے پر دانیال عزیز کو غصہ آنا فطری بات تھی اور پھر انہوں نے بھی ’حملے‘ شروع کر دئیے اور پروگرام ’میدان جنگ‘ بن گیا جس میں دونوں نے ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ کر دی۔