Wednesday October 23, 2024

حکومت ختم ہوتےہی نوازشریف کو بھی جھٹکا لگ گیا وہ کام ہو گیا جس سے وہ نااہل ہو کر بھی بچتے آرہے تھے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) مسلم لیگ(ن) کی حکومت کے خاتمے کے ساتھ ہی سابق وزیراعظم نواز شریف سے بھی اضافی پروٹوکول گاڑیاں واپس لے لی گئیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نوازشریف نیب ریفرنسز کی سماعت میں پیش ہونے کے لیے جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد پہنچے تو ان کے قافلے میں پروٹوکول کی کئی گاڑیاں نہیں تھیں، اس کے علاوہ ان کے ہمراہ جیمر والی گاڑی بھی نہیں تھی۔واضح رہے کہ نوازشریف کو نااہل قراردیئے جانے کے باوجود مسلم لیگ(ن) کی حکومت کے دوران انہیں بھرپور سیکیورٹی اور پروٹوکول فراہم کیا جاتا رہا ہے، سابق حکومت اس کا جوازسیکیورٹی خدشات کو قراردیتی رہی ہے۔

” حکومت کمیٹی بنا کر بھاگ گئی” اہم ترین کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس شدید غصے میں آگئے، احکامات جاری

FOLLOW US