Wednesday October 23, 2024

نگران وزیر اعظم کا انتخاب۔۔۔15 مئی کو کیا ہونے والا ہے؟ بڑی خبرآگئی

سکھر(ویب ڈیسک)پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ 15مئی تک نگران وزیراعظم کے نام کااعلان کردیں گے،سکھر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ سائنسدان بھی کہتے ہیں کہ خلائی مخلوق موجودہے،لیکن خلائی مخلوق آسمانوں پررہتی ہے جو دکھائی نہیں دیتی،ان کا کہناتھاکہ انتخابات میں خلائی مخلوق کاحصہ ہوتاہے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ فاروق ستارکو

ان کی پارٹی بھی تسلیم نہیں کرتی،ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ کو ان کے لوگوں نے ہی ہٹا دیا،ان کا کہناتھا کہ حلقہ بندیاں ہو چکی ہیں اب آگے بڑھنا چاہئے،اپوزیشن لیڈر نے الزام عائد کیا کہ سب سے زیادہ بجلی کی چوری لاہورمیں ہورہی ہے۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق ومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے نگران وزیراعظم کی نامزدگی کے معاملے پر متحدہ حزب اختلاف کا مشترکہ مشاورتی اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کے بعد اجلاس کی تاریخ کا تعین کیا جائے گا جس میں پاکستان پیپلزپارٹی، پاکستان تحریک انصاف، جماعت اسلامی، عوامی نیشنل پارٹی، قومی وطن پارٹی، ایم کیو ایم اور قوم پرست جماعتوں کے رہنما شریک ہونگے۔ پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید خورشید شاہ نے کہا کہ نگران وزیراعظم مقرر کرنے کے معاملہ پر اپنی داڑھی کسی اور کے ہاتھ میں نہیں دینگے۔ اپنی داڑھی اپنے ہاتھ میں رکھیں گے اور پارلیمنٹ کو اس معاملے میں سرخروئی ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کی جماعتوں سے

نگران سیٹ اپ پر ابتدائی مشاورت ہوئی ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی سے ہونے والی مشاورت کے بعد متحدہ حزب اختلاف کا مشاورتی اجلاس طلب کر لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ویسے تو پیر اور پیرنیوں کا دور ہے اور سیدوں کی کون سنتا ہے تاہم پارلیمنٹ کا اختیار کسی اور کے پاس نہیں جانے دینگے۔ متحدہ حزب اختلاف کی جماعتوں سے نگران وزیراعظم کے لئے نام بھی لئے جائینگے۔ اپنی طرف سے تجویز کردہ نام سے بھی آگاہ کرینگے۔ اپوزیشن جماعتوں میں اتفاق رائے کے نتیجے میں وزیراعظم کو آگاہ کر دینگے اور نگران وزیراعظم کے نام کا اعلان کر دیا جائے گا۔ایک اور خبر کے مطابق مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نگران وزیراعظم کے لئے سابق سپیکر قومی اسمبلی اور معروف سیاسی شخصیت سید فخر امام کا نام تجویز کیا ہے اور وہ جلد ہی اس سلسلے میں ن لیگ کی اعلیٰ قیادت، میاں نوازشریف ،شہبازشریف سمیت تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت شروع کردیں گے، ذرائع کے مطابق اگر ن لیگ اور اتحادی جماعتوں نے اتفاق کرلیا تو دیگر جماعتوں سے بھی اس سلسلے میں اتفاق رائے پیداکرنے کی کوششیں کی جائیں گی ،معلو م ہوا ہے کہ اس سلسلے میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے پیپلزپارٹی سے پہلے ہی رابطے جاری ہیں ۔متوقع طورپر سید فخر امام نگران وزیراعظم کا عہدہ سنبھال سکتے ہیں۔

FOLLOW US