Wednesday October 23, 2024

آسٹریلیا میں ایک 12سالہ بچہ والدین سے جھگڑا کرکے ملک چھوڑ کر اکیلا ہی دنیا کے کس جزیرے پر پہنچ گیا ؟؟ کتنے دن قیام کیا ؟؟پیسے کہاں سے لیے؟؟حیران کن رپورٹ

سڈنی(مانیٹرنگ ڈیسک)آسٹریلیا میں پولیس نے اس واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جس کے مطابق ایک 12 سالہ بچّے نے انڈونیشیا کے بالی جزیرے کا تنہا سفر کیا اور اپنے والدین کے بینک کارڈز استعمال کرتے ہوئے وہاں کے ایک ہوٹل میں چار روز تک قیام کیا۔مقامی میڈیا کے مطابق مذکورہ آسٹریلوی بچّے کا اپنی والدہ سے جھگڑا ہو گیا تھا جس کے بعد وہ

 

سڈنی میں اپنے والدین کے گھر سے بھاگ گیا۔ پہلے وہ آسٹریلیا کے شہر پرتھ گیا اور پھر وہاں سے جیٹ اسٹار” فضائی کمپنی کی ایک سستے سفر والی پرواز کے ذریعے جزیرہ بالی پہنچ گیا۔اس بچّے نے اپنے سفر کے دوران والدین کے اکاؤنٹ سے 8 ہزار آسٹریلوی ڈالر (5 ہزار یورو) خرچ کر ڈالے۔ بچّے کے ایک دوست نے سوشل میڈیا پر وڈیو کلپ دیکھ کر اس کی والدہ کو مطلع کر دیا کہ وہ بالی پہنچچکا ہے۔ اس کے بعد بچّے کے والدین اسے لینے کے لیے انڈونیشیا روانہ ہو گئے۔آسٹریلیا کے قانون کے مطابق 5 برس سے کم عمر بچّے تنہا سفر نہیں کر سکتے۔ تاہم 5 برس سے 11 برس کے درمیان کی عمر کے بچّوں کے تنہا سفر کے واسطے خصوصی ٹکٹس ہوتے ہیں۔ البتہ 12 سے 15 برس کے درمیان کے بچّے تنہا سفر کر سکتے ہیں تاہم شرط یہ ہے کہ انہیں سرپرست کی اجازت حاصل ہو۔

FOLLOW US