Wednesday October 23, 2024

دشمن قوتیں ملک میں کیاکرنے کی کوشش کررہی ہیں ،ڈی جی آئی ایس پی آرنے واضح کردیا

راولپنڈی(ویب ڈیسک) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ دشمن قوتیں غیر یقینی صورتحال پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہیں یہ وقت دشمن قوتوں سے خبردار رہنے کا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ان شاء اللہ دشمن

قوتیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ یہ ہمارا گھر ہے اور مل کر رفتہ رفتہ مکمل امن لائیں گے جبکہ علاقے کو صاف کرنے کے چیلنجز کے ساتھ ہولڈ اینڈ بلڈ کا مرحلہ جاری ہے۔ترجمان پاک فوج نے مزید کہا کہ شمالی وزیرستان کے متاثرہ تاجروں کی مقامی سول و فوجی نمائندوں سے کل ملاقات ہو گی جس میں فاٹا سیکریٹریٹ کے نمائندے بھی ہوں گے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملاقات میں حقیقی مسائل اور ان کے حل پر غور ہو گا اور قبائلیوں کی اقتصادی بحالی اولین ترجیح ہے۔ فاٹا کوقومی دھارے میں لانا قبائل کو بااختیار بنانے اور خوشحالی کے لیے اہم ہے۔

FOLLOW US