Wednesday October 23, 2024

آپ کو تحریک انصاف میں شامل ہونے کا کس نے کہا؟؟اور کون کون آنے والا ہے؟؟؟ ایم این اے رمیش کمار نے سوال کے جواب میں ایک ایسا نام لے لیا کہ عمران خان کو ان کے ہاتھ سے مائیک چھیننا پڑ گی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے اقلیتی رکن قومی اسمبلی رمیش کمار گزشتہ روز پارٹی چھوڑ کر تحریک انصاف کا حصہ بن گئے ۔ اس پر موقع پر انھوںنے چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے ہمراہ پریس کانفرنس بھی کر ڈالی ۔ اور صحافیوں کے پوچھے گئے سوالات پر کچھ ایسے جوابات دینا شروع کر دیے کہ عمران

خان کو ان سے مائیک ہی واپس لینا پڑ گیا ۔ پریس کانفرنس کے دوران انھوںنے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری کے معاملے پر میں نے مخالفت کی تھی۔ پانامہ کیس کے فیصلے کے دنوں سے اب تک پارٹی قیادت کی زبان ناقابل برداشت ہو گئی تھی ۔ اسی بنا پر پارٹی سے الگ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ میں چوہدری نثارایماندارشخص تھے، ان کی عزت کرتا ہوں اور وہ کہتے تھے کہ آپ جیسے لوگوں کی پارٹی میں کوئی قدر نہیں ہے۔اس موقع پر ان کے ساتھ بیٹھے عمران خان بہت بے چین نظر آئے لیکن جب رمیش کمار چوہدری نثار کا نام لینے کے بعد یہ بتانے لگے کہ کچھ ہی دنوں میں ن لیگ کے کون لوگ تحریک انصاف میں شامل ہونے والے ہیں تو عمران خان سے صبر نہ ہوا اور انہوں نے فوراً مائیک کارخ اپنی طرف کرتے ہوئے رمیش کمار کو روک دیا ،صحافیوں کے اصرارپر عمران خان نے صرف اتنا کہا کہ ’’ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے‘‘ رمیش کمار کی باتوں اور عمران خان کے ردعمل سے واضح طورپر یہ محسوس ہورہاتھا کہ چوہدری نثار کی اندرون خانہ ڈیل ہوچکی ہے اور وہ بہت جلد ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے والے ہیں۔ انہوں نے فوراً مائیک کارخ اپنی طرف کرتے ہوئے رمیش کمار کو روک دیا ،صحافیوں کے اصرارپر عمران خان نے صرف اتنا کہا کہ ’’ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے‘‘ رمیش کمار کی باتوں اور عمران خان کے ردعمل سے واضح طورپر یہ محسوس ہورہاتھا کہ چوہدری نثار کی اندرون خانہ ڈیل ہوچکی ہے اور وہ بہت جلد ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے والے ہیں۔

FOLLOW US