Sunday May 5, 2024

ملک بھر میں پٹرول کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا؟ وجہ کیا بنی؟ حکومت بحران سے نمٹنے کے لیے ہاتھ پاؤں مارنے لگی

کراچی (نیوز ڈیسک) ملک میں ایک بار پھر پٹرولیم مصنوعات کے بحران کا خدشہ، آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے مطالبات منظور نہ ہونے پر تیل ترسیل بند کرنے کا اعلان کردیا، تفصیلات کے مطابق ایک بار پھر ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت پیدا ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن نے جمعرات سے ملک بھر میں تیل کی ترسیل بند کرنے کے ساتھ غیر معینہ مدت تک ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔صدر آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن عابداللہ آفریدی نے کہا ہے کہ انکم ٹیکس میں اضافہ کسی صورت منظور نہیں ہے اس لیے ان کے مطالبات مانے جائیں وارنہ ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی ترسیل بند کردی جائے گی۔

انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ صوبائی سروس اور ٹول ٹیکسز کو فی الفور ختم کیا جائے یکم نومبر 2019ء سے اب تک کرایوں میں کسی قسم کا اضافہ نہیں ہوا، اس میں اضافہ کیا جائے، اس کے ساتھ ہیں آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کی قیادت نے حکومت کو 24 گھنٹوں میں مطالبات منظور کرنے کی ڈیڈ لائن دیدی ہے۔ اس صورتحال کے بعد ملک میں ایک بار پھر پٹرولیم مصنوعات کے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

FOLLOW US