Wednesday October 23, 2024

پھرتیوں سے بننے والی ٹائیگر فورس کے ساتھ بھی ہاتھ ہوگیا۔۔!! معاوضہ نہ ملنے پر نوجوان علاقوں سے غائب، ہزاروں ٹائیگرز کو تاحال یونیفارم اور ذمہ داریاں نہ سونپے جانے کا بھی انکشاف

سرگودھا(نیوز ڈیسک )وزیراعظم پاکستان کی اپیل پر رضا کارانہ خدمات کے لیے بھرتی ہونے والے 18ہزار سے زائد ٹائیگرز میں سے درجنوں معاوضے نہ ملنے کے باعث غائب ہزاروں ٹائیگرز کو تا حال یونیفارم اور ذمہ داریاں نہ سونپے جانے کا انکشاف، تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے پیش نظر ملک بھر میں گھر گھر
راشن پہنچانے کے ساتھ ساتھ دیگر رضا کارانہ خدمات کے لیے وزیراعظم کے خصوصی پروگرام کو سامنے رکھتے ہوئے اپیل پر ملک بھر کی طرح سرگودھا سے بھی ہزاروں مردوں خواتین نے رضا کارانہ خدمات کے لیے متعلقہ تحصیل کے اسسٹنٹ کمشنر کے دفاتر میں اندراج کروایا

دفتری ذرائع کے مطابق ضلع سرگودھا کی 7تحصیلوں میں مجموعی طور پر 18ہزار 39مردووخواتین رضا کار رجسٹرڈ کئے گئے جن میں سے مخصوص تعداد کو ٹائیگر فورس کی نشاندہی کے لیے پہلے مرحلے میں بلائے جانے والے نوجوانوں کو ٹائیگر فورس کی ٹی شرٹ اور کیپس فراہم کی گئی اور ان کی ذمہ داریوں ہسپتالوں، یوٹیلیٹی سٹورز، کفالت سنٹر، قرطینہ سنٹرلگائی گئی، قریبی ذرائع کے مطابق ٹائیگرفورس کے لیے رجسٹرڈ کئے جانے والے نوجوانوں کی باضابطہ میٹنگ نہ ہونے کے ساتھ ساتھ ٹائیگرفورس کو بلا معاوضہ خدمات کی وجہ سے سینکڑوں مردووخواتین رابطہ سے منقطع ہوگئے ہیں۔ کرونا وائرس کے پیش نظر ملک بھر میں گھر گھر راشن پہنچانے کے ساتھ ساتھ دیگر رضا کارانہ خدمات کے لیے وزیراعظم کے خصوصی پروگرام کو سامنے رکھتے ہوئے اپیل پر ملک بھر کی طرح سرگودھا سے بھی ہزاروں مردوں خواتین نے رضا کارانہ خدمات کے لیے متعلقہ تحصیل کے اسسٹنٹ کمشنر کے دفاتر میں اندراج کروایا

FOLLOW US