Sunday January 19, 2025

عالمی اسٹینڈرڈ پاکستانی روپوں میں. پاکستان میں پہلی جدید اور سستی گاڑی فروخت کے لیے پیش، قیمت اور خصوصیات جان کر آپ ابھی خریدنے نکل پڑیں گے

لاہور( نیوز ڈیسک) پاکستان کی سب سے سستی گاڑی ریگل آٹو موبائلز کی 800 سی سی گاڑی پرنس پرل کو مارکیٹ میں فروخت کیلئے پیش کردیا گیا۔اس چمچماتی گاڑی کی قیمت دس لاکھ اننچاس ہزار روپے ہے۔اور یہ چھ رنگوں میں دستیاب ہے۔گاڑی خریدنے کے لیے یکم فروری سے بکنگ کرائی جاسکتی ہے۔اس کی لانچنگ کی تقریب لاہور کے مقامی ہوٹل میں منعقد کی گئی، گورنر پنجاب چوہدری سرور نے شرکت کی۔۔انہوں نے گاڑی کو مناسب قیمت کا قرار دے دیا، اس گاڑی کے فیچرز میں پاور ونڈوز، پاور سٹیئرنگ، ڈیجیٹل انسٹرومنٹ کلسٹر، 5.8 انچ کا انفوٹینمنٹ ٹچ اسکرین سسٹم، بلیوٹوتھ اور ایس ڈی کارڈ، اسکرین مررنگ، اے سی سسٹم اور دیگر شامل ہیں،یہ گاڑی ایندھن کی بچت میں بھی مددگار ہوگی جو فی لیٹر 18 کلومیٹر کی ایوریج دے گی ۔ گاڑی کی تصاویر آپ بھی دیکھیں :

FOLLOW US