Sunday January 19, 2025

نیشنل ٹیلی کمیونی کیشن کارپوریشن کی سامبا بینک سے خفیہ ڈیل کا انکشاف، کتنی بڑی رقم دی گئی؟

اسلام آباد (آن لائن) نیشنل ٹیلی کمیونی کیشن کارپوریشن کے اعلیٰ حکام نے ایک ارب روپے سے زائد سامبا بینک کو دیدیئے، یہ فنڈز ترقیاتی منصوبوں کے وقف تھے لیکن اعلیٰ حکام نے متعلقہ اتھارٹی سے اجازت پیشگی طلب کئے کے بغیر نجی بینک سامبا میں سرمایہ کاری کے نام پر فراہم کر دیئے اس خفیہ ڈیل کا انکشاف ایک سرکاری رپورٹ میں ہوا ہے جو وزارت آئی ٹی کے اعلیٰ حکام کے پاس ہے اور اس رپورٹ پر اعلیٰ پیمانے پر تحقیقات جاری ہیں۔ وزارت آئی ٹی کے حکام نے بتایا ہے کہ موجودہ حکومت (این ٹی سی) کے ان

حکام کی نشاندہی کر رہی ہے جن کی ہدایت پر ایک ارب روپے نجی بینک کو دیئے تھے۔ یہ ایک ارب روپے این ٹی سی کے غریب ملازمین نے اپنی محنت سے کمائے تھے جبکہ افسران نے نجی بینک میں کم سود پر دے دیئے جس سے قومی خزانہ کو شدید نقصان پہنچایا گیا۔ اگر ایک ارب روپے کی سرمایہ کاری کے لئے بولی دی جاتی تو دیگر کمرشل بینک بھی اس بولی میں شریک ہو کر مارک اپ کی شرح میں زائد دیتے لیکن سامبا بینک حکام کے ساتھ خفیہ ڈیل کی روشنی میں یہ بھاری قومی فنڈز ایک بینک کو دیئے گئے۔ وزارت آئی ٹی کے اعلیٰ حکام نے اب اس پورے سکینڈل کی ایک اعلیٰ پیمانے پر تحقیقات شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ذمہ دار افسران کی نشاندہی کر کے ذمہ داران افسران کیخلاف تادیبی کارروائی شروع کرنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے تاہم این ٹی سی کے اعلیٰ حکام اس سکینڈل کی بازگشت پر مکمل خاموش ہیں۔

FOLLOW US