Sunday January 19, 2025

فواد چوہدری کا چھوٹے سائز کا بائیو گیس پلانٹ بنانے کا اعلان،گھر کا کوڑا کرکٹ پھینکنے کی بجائے اس میں ڈال کر گیس بنائی جاسکتی ہے پلانٹ کی قیمت کتنی ہوگی؟ جانئے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اصلاحات لانے کی اپنی روش کو برقرار رکھتے ہوئے گھریلو استعمال کے لیے چھوٹے سائز کا بائیو گیس پلانٹ بنانے کا اعلان کردیا۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے ایک گیزر کے سائز کا بائیو گیس پلانٹ بنایا ہے جو نامیاتی کچرا دان کے طور پر کام آئے گا۔انہوں نے کہا کہ کچن کا سارا نامیاتی کچرا اس یونٹ میں ڈال دیں تو یہ اسے گیس میں تبدیل کر دے گا۔ یونٹ کی بنائی گئی گیس 5 سے 6 افراد والے خاندان کی ضرورت کے لیے کافی ہو گی۔فواد چوہدری نے بتایا کہ یہ چھوٹے سائز کا بائیو گیس پلانٹ جیب پر بھاری بھی نہیں پڑے گا، اس کی قیمت تقریباً 35 ہزار روپے ہے۔

FOLLOW US