اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ملک بھر میں موٹر سائیکلوں اور چنگ چی رکشوں کو بیٹری پر لانے کا اعلان کردیا ہے۔فواد چوہدری نے پاکستان کانسل برائے قابلِ تجدید توانائی کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ہمیں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت جلد ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے لیے تمام موٹر بائیکس اور چنگ چی رکشوں کو پیٹرول کے بجائے بیٹری پر لانے کے لیے منصوبہ بنارہی ہے۔
پاکستان کونسل برائے قابلِ تجدید توانائی کے دورہ کے دوران فواد چوہدری نے بیٹری سے چلنے والی موٹر بائیک اور چنگ چی رکشا بھی چلایا۔دوسری جانب سرکاری دفاتر میں پینے کے پانی کا خرچہ بچانے کے لیے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے منرل واٹر تیار کرلیا۔ پاکستان کونسل آف ریسرچ اینڈ واٹر ریسورسز نے “سیف ڈرنکنگ واٹر” کے نام سے منرل واٹر کی 500 ملی لیٹر کی بوتلیں تیار کرلیں۔یہ منرل واٹر ابتدائی طور پر وزیراعظم آفس، جی ایچ کیو اور پارلیمنٹ ہاوس میں استعمال کے لیے بھیجا جائے گا۔