Sunday January 19, 2025

پاکستانی نوجوان کا کارنامہ، خون نکالے بغیر شوگر لیول چیک کرنے کی ڈیوائس تیار کرلی، قیمت کتنے سو روپے ہے ، جان کر حیران رہ جائینگے

کراچی (نیوز ڈیسک)پاکستانی طالب علم کا شاندار کارنامہ، بغیرخون نکالے ہی شوگر لیول کی پیمائش کا آلہ بنا لیا۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اقرا یونیورسٹی کے ہونہار طالب علم فیضان احمد نے ذیابطیس کے مریضوں کے لئے ایک آلا تیار کیا ہے جس کی بدولت سوئی چبھوئے اور خون نکالے بغیر خون میں گلوکوز کی درست پیمائش کی جاسکتی ہے۔اس آلے سے نبض کی رفتار کا اندازہ بھی لگایا جاسکتا ہے۔فیضان احمد نامی طالب علم نے اسے “غیر تکلیف دہ خون یا نان انویسیو بلڈ ٹیسٹ کا نام دیا ہے۔دو سال کی محنت اور تحقیق کے بعد بنائی جانے والی اس ڈیوائس میں سوئی چبھو کر خون کے قطرے نکالنے کی ضرورت نہیں رہتی۔یہ دستی آلا انفرار یڈ، ایل ای ڈی، فوٹو ڈاویو اور دیگر سرکٹ پر مشتمل ہے۔پاکستان میں اس وقت شوگر کے مریضوں کی تعداد ہ 30 تین سے چار کروڑ کے

درمیان ہے۔فیضان احمد نے اس صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے استاد ڈاکٹر عرفان انیس کی سرپرستی میں ایسے نظام پر کام شروع کیا جو بار بار سوئی چھبوا کر خون نکالنے کی ضرورت ختم کردے۔میںڈیا رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ اس آلے کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ اس کی قیمت صرف ڈیڑھ ہزار روپے ہے جو ہر ایک کی پہنچ میں بھی ہے۔یہ آلا ان لوگوں کے لئے مفید ہے جو دن میں بار بار خون میں گلوکوز کو ناپنے کی ضرورت پیش آتی ہے۔اس ڈوائس میں ایک گول ڈبی ہے جس میں انفراریڈ روشنی والی ڈیوڈز اور سینسر نصب ہیں۔جیسے ہی کوئی شخص اس سیاہ ڈبیا میں انگلی رکھتا ہے تو روشنی انگلی پر پڑتی ہے۔خون کی رنگت دیکھتے ہوئے ڈیوائس ڈسپلے پر نتیجہ دکھتا ہے کہ خون میں شوگر کا لیول اب کتنا ہے۔سوشل میڈیا پر نوجوان کو بہت سراہا جا رہا ہے۔

FOLLOW US