Monday January 20, 2025

دشمنوں کو اب چُن چُن کر نشانہ بنایا جائے گا۔۔پاکستانی سائنسدانوں کا کمال..ایسا ہتھیار ایجاد کرلیا جو دنیا میں کسی کے پاس نہیں

اسلام آباد : پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ (پی او ایف) نے پاکستان کی امن اور انسانیت کی تکریم کی خواہش کو دنیا کے سامنے عملی شکل میں پیش کر دیا۔ پی او ایف نے انسان دوست بارودی سرنگ تیار کر لی ہے جو انسانوں یا سویلین کو نہیں بلکہ چُن چُن کر دشمن ٹینکوں کو نشانہ بنائے گی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کے ڈائریکٹر عثمان علی بھٹی نے بتایا کہ پی او ایف نے جدید سینسرز سے لیس انسان دوست بارودی سرنگ بھی تیار کر لی ہے جو عام انسانوں یا گاڑیوں کی بجائے صرف دشمن کے ٹینکوں کو نشانہ بنائے گی۔

یہ ٹیکنالوجی دفاع پر اُٹھنے والے اخراجات کو کم کرنے کے ساتھ وسیع علاقے کو کم سے کم وقت میں محفوظ بنانے کا بھی ذریعہ بنے گی۔ پاکستان کے دفاعی تجزیہ کاروں نے اس پیش رفت اور اس نئی بارودی سرنگ کی تیاری کو خوب سراہا ۔ دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس بارودی سرنگ کی تیاری سے نہ صرف ملکی تحفظ کے اخراجات میں کمی آئے گی بلکہ دشمن کی نیندیں اُڑانے میں بھی مدد ملے گی۔ واضح رہے کہ پاکستان جدید اور اعلیٰ معیار کے جنگی ہتھیاروں سے لیس ملک ہونے کے ساتھ ساتھ ایٹمی طاقت بھی ہے ، یہی وجہ ہے کہ پاکستان کی طرف کوئی بھی دشمن میلی آنکھ سے دیکھنے کا تصور بھی نہیں کر سکتا ۔ پاکستان کی بحری ، بری اور فضائی فورسز ہمہ وقت ملک کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہیں اور ملک کی طرف اُٹھنے والی ہر بُری نظر کا جواب دینے کے لیے بھی ہمہ وقت تیار رہتی ہیں۔ پی او ایف کی جانب سے نئی بارودی سرنگ کی تیاری بلا شُبہ پاکستان کی جنگی صلاحیتوں میں ایک خاطر خواہ اور قابل تعریف اضافہ ہے جس سے دشمنوں کو چُن چُن کر بآسانی نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

FOLLOW US