کراچی: چینی موبائل فون برانڈ ’’ہواوے ‘‘ نے پاکستانی صارفین کو یقینی دہانی کرائی ہے کہ امریکی پابندیوں کے باوجود ہواوے کے فون بدستور چلتے رہیں گے۔کمپنی کے ترجمان نے ان اطلاعات کو غلط قرار دیا ہے جس میں کہا جارہا ہے کہ ہواوئے کے فونز بند ہونے کا خدشہ ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ صارفین کا فون ہمیشہ کی طرح دیگر فونز سے زیادہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتا رہے گا۔ہواوئے کی جانب سے آپ کے فون کی دیکھ بھال اور مرمّت کی سہولتیں بھی برقرار رہیں گی۔ہواوے نے عوامی سطح پر اعلان کرتے ہوئے کہا ہے
کہ ہواوے کی جانب سے صارفین کو سیکیورٹی اپ ڈیٹس دیے جانے کا سلسلہ باقاعدگی سے جاری رہے گا جبکہ ہواوئے کے عام خریداروں سمیت ، آنر اسمارٹ فونز اور ٹیبلیٹ مصنوعات کے حامل صارفین کو بھی بعد از فروخت سروس کی فراہمی جاری رہے گی۔ یہ سہولتیں ان تمام مصنوعات پر فراہم کی جائیں گی جو صارفین خرید چکے ہیں، یا جو دنیا بھر میں ہواوئے کی ملکیت (Stock) میں موجود ہیں۔ٰایسے تمام فونز جو ہواوئے کی جانب سے فراہم کئے جا چکے ہیں، ان سب میں اینڈرائیڈ کے حوالے سے سیکیورٹی اپ ڈیٹس ، اور گوگل پلے اسٹور کی جانب سے ایپلی کیشنز کے اپ ڈیٹس موصول ہوتے رہیں گے۔