Monday January 20, 2025

ادھر آئیں ، میں بتاتاہوں چاندکیسے دیکھتے ہیں فواد چودھری نے مفتی منیب اور مفتی پوپلزئی کو دعوت دے دی

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے مولانا منیب الرحمن اور مفتی پوپلزئی کو چاند دیکھنے کی دعوت دیدی ہے، سائنسی طریقے سے چاند دیکھنے کا یہ آسان طریقہ ہے ،چاند کو دیکھنے کیلئے پاپڑ بیلنے کی ضرورت نہیں ۔ پیر کو ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہاکہ مولانا منیب الرحمان اور مفتی پوپلزئی کو چاند دیکھنے کی دعوت دیدی ہے ۔انہوں نے کہاکہ مفتی منیب الرحمان اور مفتی شہاب پوپلزئی آئیں اور دیکھیں کہ چاند کیسے گردش کرتا ہے ۔فواد چوہدری نے کہاکہ سائنسی طریقے سے چاند دیکھنے کا یہ آسان طریقہ ہے ،چاند کو دیکھنے کیلئے پاپڑ بیلنے کی ضرورت نہیں ۔

FOLLOW US