Monday January 20, 2025

15رمضان تک حلال کیلنڈر آجائےگا کریڈٹ کارڈ کا سلسلہ ختم ، سب کچھ موبائل پر ہوگا ڈرائیونگ سے وابستہ نوکریاں ختم ہو جائیں گی، گاڑی خود چلے گی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے اعلان کردیا

اسلام آباد(آئی این پی)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو وفاق وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بتایا ہے کہ آئندہ دس سالوں میں سات ٹیکنالوجیز دنیا کو بالکل بدل دیں گی ،بغیر ڈرائیور کے گاڑیاں آجائیں گی ،دس سالوں میں ڈرائیونگ سے وابستہ لاکھوں نوکریاں قائم نہیں رہ سکیں گی،،ہم نے پانچ سالوں میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں ریسرچ پر 80 کروڑ خرچ کیا جبکہ بھارت نے 2 ٹریلین خرچ کیا ہے ،رویت ہلال سے متعلق کلینڈر 15 رمضان تک تیار ہو

جائے گا،امریکیوں نے بنایا ہوا ہے وہ حرام ہے، ہم بنائیں گے تو حلال ہو جائے گا،اگلے چھ سے آٹھ مہینے میں ساری پیمنٹ موبائل کے ذریعے ہوں گی ،کریڈٹ کارڈ وغیرہ ختم ہو جائیں گے۔بدھ کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا چیئرمین ساجد مہدی کی صدارت میں ہوا،اجلاس کے دوران وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ پی سی ایس آئی آر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی ریڑھ کی ہڈی ہے ،ہم نے پانچ سالوں میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں ریسرچ پر 80 کروڑ خرچ کیا جبکہ بھارت نے 2 ٹریلین خرچ کیا ہے ، سات ٹیکنالوجیز آئندہ دس سالوں میں دنیا کو بالکل بدل دیں گی ،تھری ڈی پرنٹرز آبجیکٹ کو کاپی کر سکیں گے ،بغیر ڈرائیور کے گاڑیاں آجائیں گی ،دس سالوں میں ڈرائیونگ سے وابستہ لاکھوں نوکریاں قائم نہیں رہ سکیں گی،انہوں نے کہا کہ رویت ہلال سے متعلق کلینڈر 15 رمضان تک تیار ہو جائے گا،امریکیوں نے بنایا ہوا ہے وہ حرام ہے، ہم بنائیں گے تو حلال ہو جائے گا، رکن کمیٹی عبدالشکور کے استفسار پر فواد چوہدری نے کہا کہ رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس پر چالیس لاکھ کے قریب خرچہ آتا ہے ،رکن کمیٹی خواجہ سعد رفیق نے کہا روایت بھی ہونی چاہیئے اور ٹیکنالوجی بھی ہونی چاہیئے ،فواد چوہدری نے کہا کہ اگست کے مہینے کو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا مہینہ قرار دے رہے ہیں ،ہم اگست میں اسلام آباد میں سائنس فیئر کریں گے،ہم لیبارٹریز کو اسٹیٹ آف دی آرٹ میں تبدیل کریں گے

،اگلے چھ سے آٹھ مہینے ساری پیمنٹ موبائل کے ذریعے ہوں گی ،کریڈٹ کارڈ وغیرہ ختم ہو جائیں گے ،اجلاس کے دوران پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ( پی سی ایس آئی آر )سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی،فواد چوہدری نے کہا کہ پی سی ایس آئی آر نے 123 کے قریب ٹیکنالوجیز ایجاد کیں لیکن انہیں شو کیس نہیں کر سکے ،چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ جب تک کسی ٹیکنالوجی کو آگے ٹرانسفر نہ کیا جائے تو اس ٹیکنالوجی کی ایجاد کا کوئی فائدہ نہیں،فواد چوہدری نے کہا کہ اگست میں ہم لوکل جیولری کو بھی شو کیس کریں گے ،پی سی ایس آئی آر حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ ہم پنشن ختم کرنے جا رہے ہیں ،ہم سی پی فنڈ پر چلے جائیں گے ،خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سب سے نظر انداز وزارت ہے ،فواد چوہدری اسے سنجیدہ لے گئے ہیں جو کہ اچھی بات ہے،فواد چوہدری نے کہا کہ پی سی ایس آئی آر کو منافع بخش ادارہ ہونا چاہیئے ، اس ادارے کا حکومت سے پیسے لینا ظلم ہے،فواد چوہدری نے کہا کہ ہمیں غیر روایتی زراعت کی بھی حوصلہ افزائی کرنی چاہیئے ،سارے صوبوں میں فوڈ کے ایک اسٹینڈرڈ اپنانے ہوں گے

FOLLOW US