Monday January 20, 2025

جاز اور ٹیلی نار ملک میں بند ۔۔۔؟ وفاقی حکومت نے اپنا حتمی فیصلہ سنا دیا

لاہور (ویب ڈیسک) گزشتہ دنوں خبریں آرہی تھیں کہ پاکستان کی دو بڑی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیاں ٹیلی نار اور جیز بند ہو رہی ہیں کیونکہ ان کے لائسنسز کا وقت ختم ہو رہا ہے تاہم اب وفاقی کابینہ نے دونوں کمپنیوں کے لائسنسز کی 492 ملین ڈالر کے عوض تجدید کی منظوری دے دی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس

عاشق اعوان نے کہاکہ وفاقی کابینہ نے جیز اورٹیلی نار کے لائسنسز کی 492 ملین ڈالرکے عوض تجدید کی منظوری دے دی ہے۔منگل کے روز اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 16 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا اور ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاقی کابینہ نے شبرزیدی کی بطور چیئرمین ایف بی آر تقرری کی منظوری دی ہے ۔کابینہ کے اجلاس کے بعد وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی بھی توثیق کر دی ہے۔انہوں نے کہا کہ کابینہ نے بجٹ میں وزیروں کے چائے پانی کے بجٹ کے ساتھ ساتھ انٹرٹینمنٹ اینڈ گفٹ بجٹ کو بھی ختم کردیا ہے اور اب وزراء کو چائے پانی کا خرچہ اپنی جیب سے ادا کرنا پڑا کرے گا۔ انہون نے کہا کہ ملک بھر کے مدارس کو وزارت تعلیم کے تحت دینے کا تاثر غلط ہے، انہوں نے وضاحت کی کہ 30 ہزار سے زائد مدارس کو وزارت تعلیم کے ماتحت نہیں کیا گیا بلکہ ان مدارس کو وازرتِ تعلیم سے منسلک کیا گیا ہے۔وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی

برائے اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم ہاوٴس میں پاک چائنہ انجینئرنگ یونیورسٹی کے قیام کی بھی منظوری دے دی گئی ہے جبکہ کابینہ نے آذربائیجان کے ساتھ زرعی شعبے کیے جانے والے معاہدے کی بھی منظوری دے دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ادوایات کی قیمتوں میں کمی کرکے عوام کے 7 ارب روپے بچائے گئے ہیں اور ادویات کی قیمتوں میں جو اضافہ ہوا تھاوہ رقم ادویات ساز کمپنیوں سے واپس ریکور کر لی گئی ہے۔فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ وفاقی کابینہ نے جیز اورٹیلی نار کے لائسنسز کی 492 ملین ڈالر کے عوض تجدید کی منظوری بھی دے دی ہے۔ یاد رہے کہ خبر یہ ہے کہ گزشتہ دنوں خبریں آرہی تھیں کہ پاکستان کی دو بڑی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیاں ٹیلی نار اور جیز بند ہو رہی ہیں کیونکہ ان کے لائسنسز کا وقت ختم ہو رہا ہے تاہم اب وفاقی کابینہ نے دونوں کمپنیوں کے لائسنسز کی 492 ملین ڈالر کے عوض تجدید کی منظوری دے دی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ وفاقی کابینہ نے جیز اورٹیلی نار کے لائسنسز کی 492 ملین ڈالرکے عوض تجدید کی منظوری دے دی ہے۔منگل کے روز اسلام آباد میں

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 16 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا، اور ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاقی کابینہ نے شبرزیدی کی بطور چیئرمین ایف بی آر تقرری کی منظوری دی ہے، یاد رہے کہ جاز اور ٹیلی ناز کی بندش آج کل موضوع بحث تھی۔

FOLLOW US