Monday January 20, 2025

پاکستان کوئی اور نام رکھنا چاہتا تھا مگر پھر چین کی درخواست پر پاکستان نےاپنے طیارے کا نام JF17تھنڈر کیوں رکھا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستانی لڑاکا طیارے جے ایف 17تھنڈر پذیرائی مل رہی ہے ،خصوصاً جب سے اس لڑاکا طیارے نے بھارتی مگ 21کو نشانہ بنا یاتب سے دنیا بھر کی نظریں اس کی خصوصیات پر جمی ہوئی ہیں ،ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے بھی جے ایف 17تھنڈر کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کی ہے ۔نجی نیوز چینل دنیا نیو ز کے پروگرام میں ائیر وائس مارشل شاہد لطیف نے اس طیارے کی خصوصیات کے بارے میں بتا یا

اور انہوں نے کہا کہ دنیا کے بڑے ممالک کو خطرہ ہے کہ جے ایف 17تھنڈر کی فروخت سے ان کے ایف 16یا رافیل طیاروں کی مارکیٹ خراب ہو جائے گی، اس وجہ سے وہ ممالک اپنا اثر ورسوخ استعمال کر کے جے ایف 17تھنڈر کی فروخت روکنے پر اثر انداز ہوتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمارا جے ایف17تھنڈر امریکہ ایف 16سے بھی بہتر ہے ، اسی لئے ہم نے اس کا نام ایف17تھنڈر تجویزکیا تھا مگر چینیوں کے مشورے پر اس کے نام میں جے کا اضافہ کیا گیا یعنی جوائنٹ ایف 17تھنڈر نام رکھا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ جہاز فورتھ جنریشن کے جہازوں کا مقابلہ کرتاہے لیکن اس کی قیمت ان کے مقابلوں میں کہیں کم ہیں۔

FOLLOW US