Saturday May 18, 2024

کم فاصلے پر دشمن کی نسلیں اجاڑ دینے والا نصرمیزائل ایٹمی ہتھیاروں کو ساتھ لے جانے کی صلاحیت والا میزائل بابر اورہزاروں کلو میٹردوری پر جا کر بھیانک موت مارنے والا غوری اور شاہین تھری وہ حقائق جو ہر پاکستانی کو پتہ ہونے چاہئیں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)یوم پاکستان کے موقع پر پریڈ گرائونڈ کی منعقدہ پریڈ کے دوران پاک فوج کے لڑاکا جنگی طیارے اور جنگی ہتھیار دشمن کی آنکھیں کھول دینے کےلئے میدان میں آگئے۔مسلح افوا ج کی پریڈ میں دشمن کے 71 جنگی جہازوں کو تباہ کرنیوالی پاکستان آرمی ایئر ڈیفنس ریجمنٹ میں شامل جدید راڈار اور اولیکن گنز سے لیس دستے نے

بھی پریڈ گرائونڈ میں مارچ میں حصہ لیا۔ تفصیلات کے مطابق یوم پاکستان کے موقع پر مسلح افواج کی جانب سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پریڈ کا کانعقاد کیا گیا جس میں دشمن کے 71 جنگی جہازوں کو تباہ کرنیوالی پاکستان آرمی ایئر ڈیفنس ریجمنٹ میں شامل جدید راڈار اور اولیکن گنز سے لیس دستے نے بھی پریڈ گرائونڈ میں مارچ میں حصہ لیا۔کور آف انجینئرز کے دستے میں دورانِ جنگ اپنی سپاہ کے لیے خود کار پل اور خود کار ٹریک بھی پیش کیے گئے۔کور آف سگنلز کے مختلف راڈار سسٹمز کے بعد براق اور شاہ پر ڈرونز سے لیس دستے نے صدر مملکت عارف علوی، وزیر اعظم عمران خان، مہمان خصوصی ملائشیاء کے وزیر اعظم مہاتیر محمد اور دیگر مہمانوں کو سلامی دی۔70 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے والا نصر میزائل سسٹم اور 450کلو میٹر تک بابر کروز میزائل بھی یوم پاکستان پریڈ کی زینت بنا۔ایٹمی ہتھیاروں کو لے جانے کی صلاحیت رکھنے والا میزائل سسٹم بابر اور 13سو کلو میٹر تک نشانہ بنانے والا غوری اور شاہین تھری بھی دشمن پر دھاک بٹھانے کے لیے پریڈ گرائونڈ میں پیش کیا گیا۔

FOLLOW US