Sunday May 5, 2024

آئی فون کی ویڈیو کالنگ سروس میں بڑے نقص کا انکشاف

آئی فون کی ویڈیو کالنگ سروس میں بڑے نقص کا انکشاف

نیو یارک (نیوزڈیسک) ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی ویڈیو کالنگ سروس فیس ٹائم کے سوفٹ ویئر میں تکنیکی نقص کی موجودگی کا اعتراف کیا ہے، نقص کے وجہ سے کال کرنیوالا آئی فون صارف کال اٹھائے جانے سے پہلے یعنی گھنٹی بجنے کے دوران ہی دوسری جانب کی آواز بخوبی سن سکتا ہے۔ نائن ٹو فائیو میک نامی ٹیکنالوجی بلاگ نے انکشاف کیا ہے کہ

گھنٹی بجنے کے دوران اگر پاور بٹن کو پریس کردیا جائے تو دوسری جانب کال کرنیوالے کو آپ کی لاعلمی میں ہی آپ کی ویڈیو بھی موصول ہوسکتی ہے۔ یہ شکایات آئی او ایس 12.1آپریٹنگ سسٹم استعمال کرنیوالے آئی فون یوزرز نے کی ہیں۔تاہم ایپل نے فیس ٹائم کی گروپ کالنگ سروس کو فی الحال منقطع کردیا ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے ہی نقص دور کرکے ایک سوفٹ ویئر اپ ڈیٹ کے ذریعے یوزرز کو آگاہ کردیا جائیگا۔

FOLLOW US