Sunday May 5, 2024

فیس بک نے خزانوں کا منہ کھول دیا ۔۔ پیسے کن صارفین کو اور کیسے ملیں گے ؟ بڑی خوشخبری آگئی

فیس بک نے خزانوں کا منہ کھول دیا ۔۔ پیسے کن صارفین کو اور کیسے ملیں گے ؟ بڑی خوشخبری آگئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) فیس بک نے اپنے خزانوں کا منہ کھول دیا ،، خصوصا ڈیجیٹل دور میں متاثرہ صحافت سے متعلق متعدد منصوبوں پر 30 کروڑ ڈالر کی خطیر رقم خرچ کرنے کا اعلان کردیا۔فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق فیس بک گلوبل نیوز پارٹنرشپ کے نائب صدر کیمپ بیل براون نے بتایا کہ فیس بک انتظامیہ ڈیجیٹل دور سےمقامی خبروں کو متاثر

ہونے سے بچانے کے لیے متعدد منصوبوں کا فیصلہ کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ فیس بک اگلے 3 برس کے دوران تقریبا 30 کروڑ ڈالر کی رقم خرچ کرے گا جس کا خالصتا مقصد مقامی صحافت کی بقا ہے۔اس حوالے سے انہوں نے مزید کہا کہ ہم نیوز پروگرام، پارٹنرشپ اور مواد کی تخلیق سے متعلق منصوبوں پر 30 کروڑ ڈالر خرچ کریں گے۔واضح رہے کہ 28 دستمبر 2018 کو فیس بک نے اعلان کیا تھا کہ اس کی ویب سائٹ میں ایک سیکیورٹی خامی کے باعث 5 کروڑ سے زائد صارفین کے اکانٹس کو ہیکرز سے خطرہ لاحق ہے۔یہ بگ فیس بک سائٹ کے ‘ View as ‘ کا حصہ تھا جس میں صارفین اپنی پروفائل کو کسی دوسرے کی نظر سے دیکھ سکتے ہیں۔خیال رہے کہ فیس بک پر جعلی خبروں کی تشہیر اور ترسیل کے باعث انہیں سخت تنقید کا سامنا ہے جبکہ بھارت میں جعلی خبریں پھیلا کر لوگوں کو چور یا اغوا کار قرار دے کر انہیں نذر آتش کیے جانے کے واقعات میں تیزی کے باعث نئی دہلی انتظامیہ نے واٹس ایپ اور فیس بک انتظامیہ سے مطالبہ کیا تھا کہ غیر مصدقہ اطلاعات کی روک تھام کے لیے موثر قدم اٹھائے۔اس حوالے سے بتایا گیا تھا کہ بھارت میں گزشتہ جون

اور جولائی 2018 کے درمیانی عرصے میں مشتعل ہجوم نے 20 افراد کو قتل کیا۔مئی 2017 میں دی گاڈین نے انکشاف کیا تھا کہ فیس بک صارفین کو اپنے آپ کو نقصان پہنچانے والی لائیو ویڈیوز نشر کرنے کی اجازت ہے،،

FOLLOW US